29.1 C
Delhi
ستمبر 9, 2024
Samaj News

سورا بھاسکر نے فہد احمد سے رچائی شادی،انوکھی ہےمحبت کی کہانی

نئی دہلی، سماج نیوز: بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے جمعرات کو سوشل میڈیا پر اپنی شادی کا اعلان کرتے ہوئے سب کو حیران کردیا۔ انہوں نے سماجوادی پارٹی کے نوجوان لیڈر فہد احمد کے ساتھ کورٹ میرج کرلی ہے۔ فہد احمد ممبئی کے ایک جانے مانے نوجوان لیڈر ہیں اور وہ کئی مسائل پر سرخیوں میں رہے ہیں۔ فہد احمد ہمیشہ سماجی اور سیاسی مسائل سے جڑے رہتے ہیں۔ ساتھ ہی اداکارہ ہونے کے باوجود سوارا بھاسکر سماجی اور سیاسی مسائل پر بھی اپنی رائے دیتی رہتی ہیں۔ ان کی سوشل میڈیا پوسٹس بھی اس کا ثبوت ہیں۔ یہی نہیں اداکارہ کئی سیاسی اور سماجی مظاہروں کا بھی حصہ رہی ہیں۔ ایسے میں سوارا بھاسکر اور فہد احمد کی محبت کی کہانی کا آغاز اسی طرح کے مظاہروں سے ہوا۔ اداکارہ نے خود اپنی تازہ ترین سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے یہ جانکاری دی۔ سوارا بھاسکر نے اپنی شادی کا اعلان کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔ اس ویڈیو میں انہوں نے اپنی اور فہد احمد کی محبت کی کہانی کے بارے میں کچھ معلومات بھی شیئر کی ہیں۔اداکارہ کی ویڈیو کے مطابق فہد احمد اور سوارا بھاسکر کی پہلی ملاقات سال 2019 میں ایک احتجاج کے دوران ہوئی تھی۔ پھر دونوں نے سال 2020 میں دوسرے احتجاج میں بھی حصہ لیا۔ یہی نہیں اداکارہ نے ویڈیو کے ذریعے یہ بھی بتایا ہے کہ انہوں نے اور فہد احمد نے اپنی پہلی سیلفی احتجاج کے دوران ہی لی تھی۔ اس کے علاوہ سوارا بھاسکر نے یہ بھی بتایا ہے کہ ایک بلی کی وجہ سے وہ اور فہد احمد ایک دوسرے کے قریب آئے تھے۔ اس کے بعد دونوں کے درمیان آہستہ آہستہ محبت شروع ہو گئی۔ سوارا بھاسکر اور فہد احمد نے 6 جنوری 2023 کو اپنی شادی رجسٹر کرائی تھی۔دراصل سورا بھاسکر نے انسٹاگرام ہینڈل پر 2 منٹ 4 سیکنڈ کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس کے ذریعہ انھوں نے بتایا کہ کس طرح دونوں نے ایک ساتھ کئی تحریکوں میں آواز بلند کی تھی اور دونوں کا رشتہ کیسے دھیرے دھیرے بدلتے ہوئے آج اس مقام تک پہنچا۔ سورا بھاسکر نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے فہد زرار احمد کے لیے ایک پیارا سا نوٹ شیئر کیا جس میں انھوں نے لکھا ہے کہ ’’کبھی کبھی آپ کسی چیز کو دور دور تک تلاش کرتے ہیں، لیکن وہ آپ کے آس پاس ہوتی ہے۔ ہم محبت کی تلاش میں تھے، لیکن ہمیں پہلے دوستی ملی اور پھر ہم نے ایک دوسرے کو پا لیا۔ میرے دل میں آپ کا استقبال ہے فہد زرار احمد۔‘‘سورا بھاسکر کے اس طرح خاموشی سے شادی کرنے کے بعد ان کے چاہنے والے حیران ہیں۔ جیسے ہی اداکارہ نے اپنی شادی کی خبر کنفرم کی، انھیں مبارکباد ملنے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ بڑی تعداد میں سوشل میڈیا صارفین سورا بھاسکر اور فہد احمد کو مبارکباد پیش کر رہے ہیں اور خوش گوار ازدواجی زندگی کے لیے نیک خواہشات بھی پیش کر رہے ہیں۔

Related posts

فروری میں آئے گا دہلی کا بجٹ، تیاریاں تیز

www.samajnews.in

تاجروں کو لوٹنے کی کوشش کررہی ہے ایم سی ڈی

www.samajnews.in

عازمین حج کیلئے مختلف مقامات پر حج تربیتی کیمپ اور ٹیکہ کاری کا اہتمام: وصی اللہ مدنی

www.samajnews.in