25.1 C
Delhi
نومبر 13, 2024
Samaj News

ترکی اورشام کے زلزلہ متاثرین کی امداد اور انسانیت نوازی میں سعودی عرب سرفہرست

اب تک 275ملین ریال سے بھی زیادہ کی رقم سعودی عرب اور وہاں کی عوام نے زلزلہ متاثرین کےلئے جمع کئے:عبدالحکیم مدنی

ممبئی، سماج نیوز :اس وقت دنیا کے دو ممالک ارضی و سماوی آفات سے دو چارہیں ترکی اور شام دونوں اسلامی ملک ہیں جہاں پر گزشتہ۔ 6فروری بروز بدھ صبح زلزلے کے شدید ترین جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے نتیجے میں بے شمار عمارتیں اور مکانات دیکھتے دیکھتے زمیں بوس ہو گئیں۔ ہزاروں جانوںکا نقصان ہوا ۔یہ زلزلہ اتنا شدید تھا کہ پوری دنیا کے حکمرانوں نے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئےانکے تعاون کیلئے اپنی عوام کو رغبت دلائی۔اور ان میں سب سے زیادہ مدد اور تعاون کا سہرا اگر کسی ملک کو جاتا ہے تو وہ سعودی عرب ہے ،جس نے اب تک فوجی اور غذائی مدد کے ساتھ 275ملین ریال سے زیادہ نقد رقم ان زلزلہ متاثرین‌کے لئے جمع کیا ہے اور لگاتار اسکا سلسلہ جاری ہے ۔ ان خیالات کا اظہارممبئی کے معروف داعی وخطیب اور جامعہ رحمانیہ کاندیولی کے مایہ ناز استاد مولانا عبد الحکیم‌ عبدالمعبودمدنی نے کیا آپ نے آگے کہا کہ سعودی عرب اس طرح کے مواقع پر بلا تفریق انسانیت نوازی‌اورمددپیش کرنے میں سب سے پیش پیش رہتا ہے ۔ حکومت سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ان کے جانشین محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود حفظہما اللہ اوروہاں کی غیرتمند‌ اور انسانیت پسند علماء وعوام کو سلام ہو کہ وہ ہمیشہ اس طرح کے مواقع پر بلا تفریق مذہب ومسلک مصیبت کی ان گھڑیوں‌میں دنیا کے ساتھ کھڑے رہتے ہیں ۔ جیسے ہی فنڈ جمع کرنے کا اعلان ہوا تووہاں کی عوام نے اپنے حکمرانوں کے اعلان پر لبیک کہتے ہوئے چند گھنٹوں میں تقریباً 275ملین ریال سے زیادہ جمع کردیا جسے سعودی حکومت دونوں ملکوں کے متاثرین تک پہچانے کے لئے ھر ممکن کوشش میں لگی ہوئی ہے۔

ایک ہوائی پل بنا دیا گیا ہے تاکہ ایمرجنسی امداد‌ فی الفور پھونچائی جاسکے ۔سعودی کی مختلف فوجی اور نیم‌فوجی امدادی ٹیمیم جدید ٹیکنالوجی سے لیس میدان میں لوگوں کو راحت پھونچانے اور ملبے میں دبے لوگوں کو نکالنے میں بھی عالمی اداروں کے ساتھ جٹی ہوئی ہیں۔یقیناً مملکت توحید کے حکمراں اور رعایا سارے عالم میں جہاں پر اس طرح مصیبتیں آتی ہیں وہاں پر اپنی انسانیت نوازی اور خیرسگالی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تعاون پیش کرنے سرفہرست رہتے ہیں ۔گذشتہ سالوں میں دیگر ممالک میں آنے والے طوفان وحوادث ارضی وسماوی کے موقع پر سعودی عرب کی بے مثال قربانیوں کو تاریخ کبھی فراموش نہیں کرسکتی ۔ اللہ تعالیٰ سعودی حکومت کو تادیر قائم رکھے اور ہر طرح کی نعمتوں سے مالا مال کرتے ہوئے امن وسلامتی سے نوازے حاسدین کے شر فساد سےمحفوظ ومامون رکھے۔ آمین

Related posts

اپنا ہی دائر مقدمہ اویسی کے گلے کا پھانس بن گیا

www.samajnews.in

ملک کی 50فیصد دولت 100 امیر لوگوں کے پاس: راہل گاندھی

www.samajnews.in

ٹی شرٹ پہننے کے سوال پر راہل کا جواب ’جب تک چل رہی ہے چلے گی‘

www.samajnews.in