33.1 C
Delhi
جولائی 25, 2024
Samaj News

شاہ رخ خان کی ’پٹھان‘ نے مچایا تہلکہ، پہلے دن کمائے 54 کروڑ روپے

ممبئی: شاہ رخ خان، دیپکا اور جان ابراہم کی فلم ’پٹھان‘ نے پہلے ہی دن باکس آفس پر تہلکہ مچا دیا ہے اور ہر طرف پٹھان-پٹھان کا شور ہو رہا ہے۔ لوگ تھیٹروں میں رقص کر کے پٹھان فلم کا جشن منا رہے ہیں۔ کہیں پٹاخے تو کہیں فلم پٹھان کا کیک کاٹ کر بھی جشن منایا جا رہا ہے۔ اس فلم کی پہلے دن کی آمدنی سے آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ لوگ اس فلم کو کتنا پسند کر رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق، پٹھان باکس آفس پر ریکارڈ توڑ بزنس کر رہی ہے۔ تجارتی تجزیہ کار رمیش بالا کے مطابق پٹھان نے پہلے دن 54 کروڑ روپے کی آمدنی کی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی شاہ رخ خان کی فلم اب تک کی سب سے بڑی نان ہالیڈے اوپنر بن گئی ہے۔ اتنا ہی نہیں پٹھان نے ’کے جی ایف: 2‘ کو بھی پیچھے کر دیا ہے۔ ہندوستانی سنیما کی تاریخ میں اب تک کا سب سے بڑا اوپننگ کلکشن کے جی ایف کے نام تھا اور اس کے ہندی ورژن نے پہلے دن 53.95کروڑ روپے کی کمائی کی تھی۔کے جی ایف – 2 کے بعد بالی ووڈ کی سب سے بڑی اوپننگ کلیکشن والی فلم ’وار‘ تھی، جس نے پہلے دن 53.35کروڑ روپے حاصل کئے تھے لیکن اب ان میں ’پٹھان‘ کا نام سرفہرست آ گیا ہے۔ خیال رہے کہ لوگ پٹھان سے اتنے متاثر تھے کہ تھیٹروں میں رات 12.30بجے بھی پٹھان کے شوز چلائے گئے۔شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ نے ریلیز کے چند ہی گھنٹوں میں ریکارڈ توڑ ڈالے۔ ترن آدرش کے مطابق فلم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ پی وی آر، آئیوکس اور سینے پولس کی کمائی کو جوڑ دیا جائے تو’پٹھان‘ نے ریلیز کے پہلے دن سہ پہر 3 بجے تک تقریباً 20 کروڑ کی کمائی کی تھی۔ جبکہ، رات 8.15بجے تک پٹھان کی کمائی 25.05کروڑ تک پہنچ گئی تھی۔

Related posts

دنیا کا امیر مسلم ملک جہاں کے شہری نہ تو ٹیکس دیتے اور نہ ہی اس ملک پر کوئی قرضہ ہے

www.samajnews.in

مودی حکومت نے منی پور میں ہندوستان کا قتل کیا ہے: راہل گاندھی

www.samajnews.in

بی جے پی حکومت بے روزگاری مسئلہ سے عوام کو بھٹکانے کی کوشش کررہی ہے: کھڑگے

www.samajnews.in