13.1 C
Delhi
دسمبر 8, 2024
Samaj News

راہل گاندھی کی قیادت میں نفرت و بدامنی کا خاتمہ کر کے 8برس پہلے والی پرامن فضا بحال کرے گی’بھارت جوڑو یاترا‘:طار ق صدیقی

نئی دہلی، سماج نیوز: راہل گاندھی کی قیادت میں ’بھارت جوڑو یاترا‘ 3 جنوری کو جمنا پار میں داخل ہوگی، جس کے راستوں کا جائزہ اورجگہ جگہ استقبال کے سلسلہ میں کانگریس لیڈران کی سیلم پور میں تبادلہ خیال و مشاورتی میٹنگ ہوئی۔اس میٹنگ میں روہتاش نگر کے سابق رکن اسمبلی وپن شرما، اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کے سابق چیئرمین طارق صدیقی، گھونڈہ کے سابق رکن اسمبلی بھیشم شرما،بابر پورضلع کانگریس کمیٹی کے صدر چودھری زبیر احمد، بھیشم شرما،سنجے گپتا، راجو، پرمانند شرما ، سنیل کمار، بھارت کوشک، حسین احمد، مینیک چتر ویدی ، جاوید برقی، شفیق مینو، عبدالرزاق،ندیم انصاری، حاجی تجمل ،حاجی ناظر ،ڈاکٹر زاہداور محمد اسلم انصاری کے علاوہ بیشتر کانگریس کارکنان و عہدیداران نے بطور خاص شرکت کی۔ اس موقع پر وپن شرما نے کہا کہ’ راہل گاندھی کی قیادت میں جمنا پار میں آنے والی بھارت جوڑو یاترا ‘کاانسانی سیلاب ایسا عدیم المثال استقبال کرے گا جس کا پیغام دہلی سمیت ملک کے کونے کونے میں جائے گا۔ انہوں نے راستوں کے تعلق سے کہا کہ شاستری پارک اور اترپردیش-دہلی بارڈر کے درمیان جگہ جگہ استقالیہ کمیٹی کے تحت بڑی دھوم دھام اور بینڈ باجا اور آتش بازی و فلک شگاف نعروں کے ساتھ استقبال ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ملک میںنفرت کی آگ لگی ہوئی ہے جس میں راہل گاندھی کی قیادت میں ایک ایسا انقلاب آئے گا جس سے نفرت کا خاتمہ ہو گا تبھی لوگ راحت کی سانس لیں گے۔

طارق صدیقی نے بتایا کہ 3 جنوری کو صبح سویرے جمنا پل سے متصل ہنو مان مندر سے’بھارت جوڑو یاترا‘ شروع ہوکر لوہے کے پل سے ہوتی ہوئی شاستری پارک،سیلم پور ، جعفر آباد ،ویلکم ، جنتا کالونی، کبیر نگر ، یمنا وہارکے روڈ نمبر 66، گوکل پوری، وزیر آباد روڈ کراس کر کے گول چکر سے ہوکر اترپردیش کیلئے لونی میں داخل ہوگی۔ اس موقع پر پنڈت رام بابو شرما کی خاندانی بالو شاہی کا ناشتہ بھارت یاتریوں اور ریلی میں شریک ہونے والے تقریباً7 ہزار لوگوں کو وپن شرما کی طرف سے تقسیم کی جائے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ دہلی اتر پردیش بارڈر پر بلا تفریق مذہب وملت ہزاروں لوگوں کی موجود گی میں دہلی کانگریس کمیٹی اترپردیش کانگریس کمیٹی کوجھنڈہ دے کر ’بھارت جوڑو یاترا‘ کی کمان سونپ دے گی۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی کی قیادت میں مثبت نتائج سے کانگریس پورے ملک کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے کیونکہ کانگریس ہی واحد ایسی پارٹی ہے جو نفرت و بدامنی کا خاتمہ کر کے 8 برس پہلے والی پرامن فضا بحال کرے گی جس کیلئے ملک کی عوام2024 کے الیکشن کی منتظر ہے۔ گزشتہ 8برس سے ملک کی عوام نت نئے مسائل سے دوچار ہے اور یہ سب نفرت کی فضا کا نتیجہ ہے جس کے خاتمہ کیلئے کانگریس کو مضبوط کرنا بے حد ضروری ہوگیا ہے۔ جاوید برقی، بھارت کوشک، سنجے گپتا اور پرماند شرما نے بھی اپنے اظہار خیال میں 3جنوری کو راہل گاندھی کی قیادت میں ’بھارت جوڑو یاترا‘ کا جمنا پار میں عدیم المثال استقبال کرنے کا عزم کیا ہے۔ چودھری زبیر احمد نے کہا کہ ملک میں نفرت کی آندھی کے خلاف ہندو مسلمانوں کو اتحاد و یکجہتی کا مظاہر ہ کرنا پڑے گا تبھی ہمارے ملک کی سالمیت و بقاء ،آئین و جمہوریت کاتحفظ یقینی ہوگا اور یہ تبھی ممکن ہے کہ جب نفرت کو ہوا دینے والوں کا اپنے ووٹ کی طاقت سے خاتمہ کیا جائے جس کیلئے ابھی سے ہندو مسلمانوں کو نفرت کے خلاف راہل گاندھی کی قیادت میں اتحاد کا پلیٹ فارم بنانا پڑے گا۔

Related posts

محمد بن سلمان کا بھارت دورہ، کیا ہے مقصد؟

www.samajnews.in

انڈین ریلوے نے دہلی ڈویژن میں براڈ گیج لائن کی برق کاری کیساتھ ایک تاریخی مقام حاصل کیا

www.samajnews.in

خواجہ غریب نواز کا سالانہ عرس شروع

www.samajnews.in