25.1 C
Delhi
فروری 11, 2026
Samaj News

ڈاکٹر حسن عزیز کی رحلت پر تعزیتی اجلاس

سہارنپور، سماج نیوز:(احمد رضا) علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے اولڈ اسٹو ڈینٹ سہارنپور الومنی ایسوسی ایشن کے سابق صدر ڈاکٹر حسن عزیز کے اچانک انتقال پر ملا ل پر المنی کے ممبران نے اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن عزیز رحمۃ االلہ علیہ کی خدما ت کو سراہتے ہوئے انکی مغفرت کیلئے دعا ئیں کی۔ قابل ذکر ہے کہ المنی کے مختلف پوسٹ پر ڈاکٹر حسن عزیز فائز رہے ہیں المنی کے ذمہ دار افراد نے آج ایک مجلس کے دوران ان کے اہل خانہ کے ہمراہ اپنے غم میں برابر کے شریک رہنے کا عزم دہراتے ہوئے المنی کی صدر ڈاکر قدسیہ انجم علیگ سیکرٹری صبوحی افتخار وائس پریذیڈنٹ خلیق احمد خزانچی کامران زبیری پیٹرن ڈاکٹر ایوب حسن ،گلناز زبیری، آفسرا، ہانیہ افتخار انس اِقبال ارینا وغیرہ نے ڈاکٹر حسن عزیز صاحب کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے ان کیلئے دعاؤں کا اظہار کیا اور اہل خانہ سے بھی اپنی ہمدردی کو دہرایا ہے۔ یہ تعزیتی اجلاس آج عظیم سوشل قائد اور تعلیمی شخصیت پرچم تنظیم کی صدر ڈاکٹر قدسیہ انجم علیگ کے گھر پر منعقد کیا گیا جس میں کافی تعداد میں علیگ دوست شریک ہوئے۔

Related posts

مسلم افراد کے بیشتر معاملات میں سرکاری مشینری کی منفی سوچ انصاف کے حصول میں بڑی رکاوٹ:سینئر ایڈوکیٹ محمد علی

www.samajnews.in

سعودی عرب میں انقلابی تبدیلیاں اور شہزادہ محمد بن سلمان

www.samajnews.in

دیپکا پدوکون نے بڑھائی ملک کی شان، فیفا ٹرافی کی نقاب کشائی کر کے رقم کی تاریخ

www.samajnews.in