13.1 C
Delhi
دسمبر 8, 2024
Samaj News

چندرابابو نائیڈو کے جلسہ میں بھگدڑ، 8 کی موت، متعدد زخمی

آندھرا پردیش، سماج نیوز: آندھرا پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور ٹی ڈی پی (تیلگو دیشم پارٹی) لیڈر چندرا بابو نائیڈو کے روڈ شو کے دوران بھگدڑ مچ گئی۔ اس واقعے میں 8 افراد ہلاک ہو گئے۔ منگل کو ضلع نیلور کے کنڈوکورو میں ایک جلسہ عام کا اہتمام کیا گیا۔ یہ واقعہ بدھ کی شام اس وقت پیش آیا جب نائیڈو کا موٹرسائیکل اس علاقے سے گزر رہا تھا جب قائد کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بھیڑ جمع تھی۔ مقامی حکام نے اس واقعے کے بارے میں کہا ہے کہ کئی لوگ کھلی نالے میں گرے جن میں سے 8افراد ہلاک ہو گئے۔موصولہ خبروں میں بتایا جا رہا ہے کہ بھگدڑ کے بعد زخمی ہوئے لوگوں کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا۔ ان میں سے 5 لوگوں کو ڈاکٹرس نے اسی وقت مردہ قرار دے دیا۔ بعد میں مزید دو لوگوں کی موت کی اطلاع ڈاکٹرس کے ذریعہ دی گئی۔ کم از کم 8 افراد اب بھی زخمی بتائے جا رہے ہیں جن میں سے 2 کی حالت سنگین بنی ہوئی ہے۔ پولس کا کہنا ہے کہ جلسہ کے دوران پارٹی کارکنان کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی تھی جس نے کچھ ہی دیر میں بھگدڑ کی شکل اختیار کر لی۔ بتایا جاتا ہے کہ مہلوکین سبھی 8افراد ٹی ڈی پی کے ہی کارکنان ہیں۔ پولس کے مطابق بدھ کے روز جب چندرابابو نائیڈو ایک روڈ شو سے خطاب کر رہے تھے تبھی بھگدڑ کی حالت پیدا ہوئی اور وہاں نہر میں گرنے کے سبب ایک خاتون سمیت 8افراد کی موت واقع ہو گئی۔ابتدائی خبروں کی بنیاد پر پولیس نے بتایا کہ جلسہ کے مقام پر بڑی تعداد میں لوگ جمع ہو گئے تھے اور کسی بات پر دھکا مکی ہوئی جس سے بھگدڑ کی حالت پیدا ہو گئی۔ اس حادثہ کے پیش نظر چندرابابو نائیڈو نے فوراً جلسہ کو رد کر دیا اور مہلوکین کے کنبہ کو 10 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے پارٹی لیڈروں سے کہا ہے کہ زخمیوں کا بہتر علاج یقینی بنائیں۔

Related posts

سید ذاکر حسین کی میونسپل خدمات سے سبکدوشی

www.samajnews.in

کے ایل راہل نے اتھیا شیٹی کیساتھ رچائی شادی

www.samajnews.in

ایک کروڑ روپے میں بک رہا ہے تاج محل!

www.samajnews.in