11.1 C
Delhi
جنوری 20, 2025
Samaj News

شہزادہ محمد بن سلمان نے یوکرین کو 400 ملین ڈالرکی دی مدد

 

ریاض: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے یوکرین کی مدد کے لیے 400 ملین ڈالر کی انسانی امداد کا اعلان کیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے ہفتے کے روز کیف کے لیے 400 ملین ڈالر کی انسانی امداد کا اعلان کیا ہے، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اس بات پر زور دیا کہ کشیدگی کم کرنے میں مدد دینے والے ہر اقدام کی حمایت کریں گے اور ثالثی کے لیے بھی تیار ہیں۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی کے درمیان فون پر گفتگو ہوئی ہے، جس میں دو طرفہ امور اور حالیہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یوکرین کے صدر نے ٹوئٹ میں بتایا کہ ولی عہد محمد بن سلمان سے انھوں نے یوکرین کی علاقائی خود مختاری کی حمایت میں مملکت کے مؤقف پر شکریہ ادا کیا۔یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا کہ مزید جنگی قیدیوں کی رہائی کے لیے رابطے جاری رکھنے پر دونوں ممالک متفق ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے یوکرین کی مدد کے لیے 400 ملین ڈالر کے پیکج دینے کا اعلان کیا ہے۔

Related posts

’بزم رحمانی‘ کا اختتامی وانعامی جلسہ ’’رحمانی کمپلیکس‘‘ کے کانفرنس ہال میں منعقد

www.samajnews.in

عام بجٹ 24-2023کی جھلکیاں

www.samajnews.in

’بھارت جوڑو یاترا‘ میں شامل ہوسکتی ہیں پرینکا گاندھی

www.samajnews.in