21.1 C
Delhi
نومبر 7, 2024
Samaj News

راہل گاندھی کی ٹی شرٹ اور دہلی کی سردی…

نئی دہلی، سماج نیوز: راجدھانی دہلی میں اس وقت سردی اپنے شباب پر ہے اور ہر عام وخواص کو اپنے لپیٹ میں لے رکھی ہے۔ بات کریں پیر کی تو دہلی کی درجہ حرارت 7ڈگری کے قریب تھا اور سوموار کی صبح دہلی کی سخت ترین سردی میں شمار کیا گیا۔ اس سخت ترین ٹھنڈ میں کانگریس کے رہنما راہل گاندھی ٹی شرٹ پہنے ہوئے مہاتما گاندھی اور سابق وزرائے اعظم کی سمادھیوں پر حاضری دینے کے لیے آئے۔ اس وقت سے سوشل میڈیا پر لفظ ٹی شرٹ ٹرینڈ کر رہا ہے۔ راہل گاندھی نہ صرف ٹی شرٹ پہن کر یہاں آئے بلکہ اُنہوں نے سمادھی کے گرد ننگے پیر اور بغیر جرابوں کے چکر بھی لگائے۔ ان کے آس پاس موجود کچھ لوگوں نے کوٹس اور ٹوپیاں پہن رکھی تھیں۔ اس سردی میں راہل گاندھی کے ٹی شرٹ پہننے پر بات آج سے نہیں ہو رہی بلکہ ایسی تصاویر گذشتہ کئی دنوں سے آ رہی ہیں۔ کچھ دن قبل راہل گاندھی کو کانگریس کی بھارت جودو یاترا میں بھی سفید ٹی شرٹ پہنے ہوئے دیکھا گیا تھا جبکہ ان کے آس پاس موجود رہنما اور اداکار سردیوں کے کپڑے پہنے ہوئے تھے۔ اس طرح کی صورتحال میں لوگ سوشل میڈیا پر یہ سوال پوچھ رہے ہیں کہ کیا راہل گاندھی کو سردی نہیں لگتی؟ لوگ جو باتیں کر رہے ہیں ان کی تفصیلات سے قبل ہم دیکھتے ہیں کہ راہل گاندھی سردی میں ٹی شرٹ پہننے کے بارے میں کیا کہتے ہیں۔ ہفتہ 24 دسمبر کو راہل گاندھی نے کہا: ’پریس نے مجھ سے پوچھا کہ کیا آپ کو سردی نہیں لگتی؟ وہ یہ بات انڈیا کے کسانوں سے انڈیا کے مزدوروں اور غریب بچوں سے کیوں نہیں پوچھتے؟ پھر وہ کہتے ہیں کہ انہوں نے 2800 کلومیٹر واک کی ہے، یہ کوئی بڑی بات نہیں۔ ’پورا انڈیا ساری زندگی چلتا ہے۔ ہم نے 2800 کلومیٹر واک کی ہے۔ ایک کسان شاید اپنی زندگی میں 10 ہزار، 15 ہزار یا 20 ہزار کلومیٹر چلتا ہو گا۔‘ دوسری طرف کانگریس بھی اپوزیشن کو کمبلوں کا طعنہ دے کر تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے۔ کانگریس نے حال ہی میں ایک پریس کانفرنس میں کہا: ’بی جے پی رہنما کہہ رہے تھے کہ راہل گاندھی کرسمس کی چھٹیوں کے لیے بیرونِ ملک جا رہے ہیں مگر آج اس سخت سردی میں جب بی جے پی کے وزرا، ترجمان اور رہنما کمبل اوڑھ کر انڈیا کو توڑ رہے ہیں تو راہل گاندھی مہاتما گاندھی، نہرو جی، اندرا جی، راجیو جی، چوہدری چرن سنگھ، شاستری جی اور اٹل جی کی سمادھیوں پر حاضری دینے گئے۔‘

Related posts

دہلی فسادات: راہل سولنکی قتل کیس میں دو ملزمان کو ملی ضمانت

www.samajnews.in

مغل بادشاہ بہادر شاہ ظفر کی وارث شہزادہ یعقوب حبیب الدین توسی نے محبوب الٰہی کے دربار میں حاضری دی

www.samajnews.in

حسن احمد کی کانگریس سے بغاوت، ’آپ‘ سے لیں گے ’’ریچارج‘‘

www.samajnews.in