31.1 C
Delhi
مئی 24, 2025
Samaj News

ترکی: کوئلے کی کان میں دھماکہ، 28 افراد ہلاک

 

انقرہ: ترکی کے صوبہ بارتن میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے کم از کم 28 افراد ہلاک اور کئی دیگر کان میں پھنس گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جمعہ کو دھماکے کے وقت کان میں تقریباً 110 افراد کام کر رہے تھے، جن میں سے زیادہ تر 300 میٹر سے زیادہ گہری کان میں موجود تھے۔ ترک وزیر صحت فرحتین کوکا نے کہا کہ 11 افراد کو بچا لیا گیا ہے اور ان کا علاج جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ ہنگامی کارکن رات بھر پھنسے ہوئے لوگوں کو بچانے کی کوششوں میں مصروف رہے۔

رپورٹ کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لاپتہ افراد کے لواحقین اور دوست احباب بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں جو اپنے پیاروں کی خبر کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔بتایا جا رہا ہے کہ دھماکہ تقریباً 300 میٹر کی گہرائی میں ہوا۔ وزیر داخلہ سلیمان سویلو نے کہا کہ کم از کم 49 افراد 300 سے 350 میٹر کے درمیان ایک ‘خطرناک علاقے میں کام کر رہے تھے۔ دھماکے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے اور مقامی پراسیکیوٹر آفس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ سرکاری کان ‘ترکی ہارڈ کول انٹرپرائزز کی ہے۔

Related posts

معروف شعلہ بیان خطیب مولانا غیاث الدین سلفی کا سانحہ ارتحال اور پرنم آنکھوں سے سپردخاک:وصی اللہ مدنی

www.samajnews.in

آئینی اور جمہوری نظم و نسق کی مضبوطی اور حفاظت کیلئے ہم کو اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کرنا چاہئے: مولانا محمد یعقوب بلند شہری

www.samajnews.in

بیدر شہر کی 130مساجد میں ’’آؤ!نماز پڑھیں‘‘ کے ضمن میں پوسٹر کا اجراء

www.samajnews.in