38 C
Delhi
مارچ 26, 2025
Samaj News

یوگی حکومت کی آنکھوں کو کھٹکنے لگے مدارس، ڈریس کوڈ کیساتھ اتوار کو ہوگی چھٹی

نئی دہلی، سماج نیوز: ا ترپردیش حکومت نے یوپی کے مدارس کو لے کر بڑا فیصلہ لیا ہے۔ مدرسہ سے متعلق میٹنگ میں کئی قواعد میں تبدیلی کی گئی ہے۔ حال ہی میں دارالحکومت لکھنؤ میں مدرسہ بورڈ کی میٹنگ ہوئی۔ جس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ جمعہ کو مدارس میں ہفتہ وار تعطیل نہیں ہوگی۔ اجلاس میں وردی پہننے کا بھی بڑا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یوپی مدرسہ بورڈ کے چیئرمین نے ایک میٹنگ بلائی تھی جس میں کئی اہم فیصلے لیے گئے ہیں۔ ایک فیصلے کے مطابق یوپی کے مدارس میں جمعہ کو ہفتہ وار چھٹی دینے کے بجائے اتوار کو دی جائے گی۔ نیا فیصلہ اتر پردیش کے امداد یافتہ اور غیر امدادی تسلیم شدہ مدارس پر نافذ ہوگا۔ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اب اترپردیش کے مدارس میں یونیفارم پہننا لازمی ہوگا۔ یہ فیصلہ اترپردیش مدرسہ ایجوکیشن کونسل کے صدر ڈاکٹر افتخار احمد جاوید کی صدارت میں لیا گیا ہے۔ اب ڈریس کوڈ تمام مدارس میں نافذ ہوگا۔

Related posts

گجرات فسادات: سپریم کورٹ سے بھی انصاف نہیں، بلقیس بانو کی نظرثانی عرضی خارج

www.samajnews.in

آسام شہریت ایکٹ:13سوالات ایک سوال میں ضم، 14فروری کو ہوگی سماعت

www.samajnews.in

کیا ’گئو رکشکوں‘ کے ہاتھوں زندہ جلائے جانے والے جنید اور ناصر بچ سکتے تھے؟

www.samajnews.in