39.1 C
Delhi
اپریل 27, 2025
Samaj News

ہیرا گروپ نے امانتوں کو جاری کرنے کا کیا اعلان

نئی دہلی، سماج نیوز: ہیرا گروپ آف کمپنیز نے سپریم کورٹ آف انڈیا میں اپنی عظیم الشان جیت حاصل کرتے ہوئے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے، جس میں کمپنی سی ای او عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے اپنے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ میں لوگوں کے پیسوں کی ایک ایک پائی ان کے چوکھٹ تک پہنچا کر آؤں گی۔ میری یہ لڑائی میرے اپنے لئے نہیں بلکہ سرماریہ کاروں کی امانتوں کو محفوظ کرنے کے لئے تھی۔ میری تمام تر کوششیں زمین مافیاؤں سے سرمایہ کاروں کی پیسوں سے خریدی گئی جائیداد کو بچانے کی اور سرمایہ کاروں کی مدد سے کھڑی کی گئی سود سے پاک تجارت کو فروغ دینے کی تھی۔

جس میں قدم قدم پر اللہ کی مدد بیس سال تک میرے ساتھ شامل حال رہی، اور اس بڑے عرصہ میں لوگوں نے کمپنی کی مدد سے نسلوں کو پروان چڑھایا۔ ہزاروں گھر بنے تو ہزاروں بچیوں کی شادی اور تعلیم کے مراحل طے ہوئے۔ یہ کوئی دنیا طلب کمپنی نہیں ہے بلکہ سود سے پاک معاشرے کے قیام کی طرف کوشش اور جدوجہد ہے۔ مجھے یقین ہے کہ اللہ اپنے احکام کی سربلندی کرنے والوں کو ضرور بالضرور سرخرائی عطا فرمائے گا۔ اور آج دنیا نے دیکھ لیا کہ نچلے درجے کی عدالت سے لے کر عدالت عظمی تک جیت حاصل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اور ا ب دسمبر ، جنوری ، فروری اور مارچ کے فوائد کی ادائیگی فائنانشیل ایئر ختم ہونے اور انکم ٹیکس کی ادائیگی کے بعد لوگوں کے بینک کھاتوں میں پہنچا دی جائے گی۔

گزشتہ5دسمبر کو سپریم کورٹ آف انڈیا میں ہیرا گروپ کی ایک جائیداد جو کہ حیدر آباد کے ٹولی چوکی ایس اے کالونی میں موجود ہے پر سماعت ہوئی۔ جس میں جانچ ایجنسی ایس ایف آئی او نے اس بات کا تقاضہ کیا تھا کہ ہیرا گروپ میرے پلیٹ فارم پر آئے ہوئے لوگوں کو ادائیگی کے لئے کوئی سورس آف فنڈ رکھے۔ جس سے ہمیں یہ بات واضح ہو سکے کہ امانتوں کی دین داری ثابت کی جا سکے۔ جس کے جواب میں ہیرا گروپ آف کمپنیز نے 650 کروڑ روپئے کی ایک جائیداد کو سپریم کورٹ میں اس کے مارکیٹ ویلیو اور خریدداروں کے آفر لیٹر کے ساتھ بند لفافے میں پیش کر دیاگیا۔ جس کو جج نے دیکھ کر دوبارہ سیل بند کرکے اپنی حفاظت میں لے لیا اور کہا کہ ایس ایف آئی او نے جو 400کروڑ روپئے کا تقاضہ کیا تھا، اس سے ڈبل مالیت کی زمین ہیرا گروپ نے آپ کے اجارہ داری میں رکھ دیا ہے۔ لہذا اب کمپنی کو آگے چلنے دیا جائے تاکہ وہ لوگ جو کمپنی پر بھروسہ کئے ہوئے ہیں ان کی بھی ادائیگی ہو سکے اور کمپنی پہلے کی طرح چلائی جا سکے۔
ان باتوں کی جانکاری ہیرا گروپ آف کمپنیز کے ایک سرمایہ مطیع الرحمن عزیز نے دیا۔

جس میں بتایا گیا کہ عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے اپنے بیان میں مزید اور کہا کہ اب سپریم کورٹ کے موجودہ حکم کے بعد ہم صرف اور صرف ان لوگوں کے بارے میں بات کریں گے اور پوری توجہ ان پر مرکوز رکھیں گے جنہوں نے کمپنی کے ساتھ وفاداری اور بھروسے اور اعتماد کا پیمانہ قائم رکھا۔ جنہوں نے سرکاری اداروں کا رخ کیا اب ان کا معاملہ عدالت اور محکمہ کے ہاتھوں میں ہے۔ میں ان سے بری ہو گئی ہوں۔ لیکن جن لوگوں نے ہیرا گروپ میں تسلسل کیا ہے اور جن لوگوں نے کمپنی سے اپنے امانتوں کی واپسی چاہی ہے ان کے لائحہ عمل پر تیاری شروع کرچکی ہوں۔ ان چار مہینوں میں ہیرا گروپ آف کمپنیز اپنے دیگر ذرائع سے پیسوں کی فراہمی کرے گی اور جب مارچ میں مالی سال ختم ہونے کے ساتھ انکم ٹیکس کی ادائیگی ہو جائے گی اس کے بعد لوگوں کو ان کی امانتیں ملنی شروع ہو جائیں گی۔ اب یہاں سے ہیرا گروپ آف کمپنیز میں وہی لوگ شامل رہیں گے جنہوں نے کمپنی میں تسلسل کیا ہے۔ اب یہاں سے جو نکل گئے وہ نکل گئے، اب انوسٹمنٹ کا کوئی نظام نہیں چلے گا البتہ جس کو ہیرا گروپ کے ساتھ بزنس کرنا ہے وہ ہیرا ڈجیٹل گولڈ کی شکل میں شامل ہو سکتا ہے۔

Related posts

نیتا مکیش امبانی نے ایشیائی کھیلوں میں گولڈ میڈل جیتنے پر بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی تعریف کی

www.samajnews.in

آخری پانچ گیند پر6، 6، 6، 6، 6 رن اور میچ ختم

www.samajnews.in

زمین سے جڑے لیڈر ہیں کھڑگے: سونیا گاندھی

www.samajnews.in