18.1 C
Delhi
جنوری 22, 2025
Samaj News

اسلامی رسم ورواج والی شادی وبیاہ کی تقریبات سے ہم آپ کو سیکھنے کی ضرورت

سہارنپور، سماج نیوز: ( احمد رضا) شادی خانہ آبادی کی رسم صرف ایک تقریب نہیں بلکہ لمحہ فکر بھی ہے جو مہمان شادی یا ولیمہ کی تقریب میں شرکت کیلئے آتے ہیں ان کی سوچ ان کے اخلاق اور ان کا معیار زندگی بھی ہم کو سبق فراہم کرتا ہے۔ ہم لوگ اکثر شادی بیاہ میں جوش و خروش کے ساتھ شرکت کرتے رہتے ہیں مگر تجربات حاصل نہیں کر تے یہی ہماری کم غفلت ہے مہمان نوازی بھی اللہ تعالیٰ کی لازوال تحفہ ہے۔ اللہ تعالیٰ جس کو چاہے یہ مرتبہ عطاکرے یہ اسی کی حکمت کا حصہ ہے۔ میرا کل ایک ایسی ہی معیاری تقریب میں شرکت کا موقع ملا تو دیکھا کہ مکمل اسلامک طور طریقہ سے لبالب تقریب مہمانوں کے لئے سجی ہوئی تھی۔ یہاں سب کچھ اتنے سلیقہ سے دستیاب تھا کہ اللہ ہی اللہ ۔اگر آج ہم اپنا اسلامی کلچر اسی طرح اپنا لیں تو ہم اعلیٰ درجے کے مہمان اور میزبان بن کر دیگر اقوامِ پر اچھی چھاپ قائم رکھ سکتے ہیں۔ واضع رہے کہ سیاسی ،سماجی اور تعلیمی میدان میں مہارت رکھنے والے کنور جاوید اقبال کے نور چشم کنور عبداللہ اقبال کی ازدواجی زندگی کی کامیابی، خوشحالی اور اہل خانہ میں امن و سکون کے قیامِ کے لئے کل ہزاروں مہمانوں نے دعوت ولیمہ سے قبل دولہا دلہن کو دلی مبارکباد پیش کر نے کے بعد اپنی نیک خواہشات اور دعائو ں سے نوازتے ہوئے روڑکی واقع رجواڑھ پیلس میں دعوت ولیمہ کا لطف اٹھایا اور کنور جاوید اقبال کے اخلاق اور مہمان نوازی کی دل سے تعریف کی۔ مہذب گھرانہ کے چشم و چراغ کنور جاوید اقبال کا تعلیمی اور سیاسی گھرانہ آج کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے۔ ہندو مسلم سکھ اور عیسائی برادریوں میں کنور جاوید اقبال کے کنبہ کو پورے مغربی اتر پردیش اور اتراکھنڈ میں بڑی عزت اور احترام کے ساتھ دیکھا جاتا ہے آپکے بیٹے کنور عبد اللہ اقبال کی شادی میں سبھی مذاہب سے منسلک ہزاروں مہمانوں نے دعوت ولیمہ میں شریک ہوکر کنور جاوید اقبال گھرانہ کو مزید عزت بخشی جس کی جس قدر بھی تعریف کی جائے کم ہے۔

Related posts

سعودی حکومت کی قرآنی خدمات

www.samajnews.in

شاہین ادارہ جات بیدر ہائی اسکول کے شاندار نتائج

www.samajnews.in

ناصراور جنید کے اہل خانہ سے ملے عمران پرتاپ گڑھی، انصاف دلانے کا دیا بھروسہ

www.samajnews.in