29.9 C
Delhi
اکتوبر 12, 2025
Samaj News

عامر سلیم خان ؒکی رحلت سے اُردو صحافت کو بڑا خسارہ:طارق صدیقی

نئی دہلی،سماج نیوز:معروف صحافی وشاعر عامر سلیم خان کے اچانک انتقال سے اردو دنیا کا ناقابل تلافی نقصان تو ہے ہی مجھے بھی بذات خود بے حد صدمہ پہنچا ہے ۔کانگریس کے سینئر لیڈر اور محبان اردو طارق صدیقی نے پریس کو جاری بیان میں کہا ہے کہ عامر سیلم خان کا انتقال محبان اردو کیلئے ناقا بل تلافی نقصان ہے۔

مرحوم بہترین صحافی ہونے کے ساتھ ساتھ عالم،شاعر اور انتہائی اعلیٰ درجہ کے اخلاق وبے پناہ صلاحیتوں کے مالک تھے جن کا اچانک چلے جانے سے اردو برادری کوکافی صدمہ پہنچا ہے جن کیلئے دعا گو ہوں کہ اللہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے بیوی بچوں و لواحقین کو صبر جمیل دے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کی مدد کیلئے ہمہ وقت تیار رہنے والے ایک انسان کی حیثیت سے ان کی موت بلا شبہ تکلیف دہ سانحہ ہے اور یہی وجہ تھی کہ ان کی موت کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور محبان اردو اسپتال و مرحوم کے گھر پہنچ گئے اور یہ سلسلہ ہنوز جاری ہے۔

Related posts

مدرسہ پلس پروگرام کے تحت 5ہزار حفاظ و علماء کو مفت تعلیم کیلئے داخلے جاری، 20مئی سے کلاسز شروع

www.samajnews.in

مودی کا اڈانی سے کیا ہے رشتہ، جواب دینا ہوگا: پرینکا گاندھی

www.samajnews.in

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2500 سے متجاوز،9ہزار سے زائد زخمی،1300مکانات مکمل تباہ

www.samajnews.in