31.1 C
Delhi
مئی 24, 2025
Samaj News

بہار میں شراب کی بَہار، زہریلی شراب سے7کی موت

پٹنہ، سماج نیوز: بہار کے چھپرا میں ایک بار پھر جعلی شراب کی تباہی دیکھنے میں آئی ہے، جہاں 7لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ یہ معاملہ چھپرا ضلع کے اسوا پور تھانہ علاقے کے تحت ڈوئیلا گاؤں کا ہے۔ گاؤں میں ہی 5لوگوں کی موت ہوگئی، جبکہ چھپرا صدر اسپتال میں علاج کے دوران ایک نوجوان کی موت ہوگئی۔بتایا جارہا ہے کہ کچھ لوگ مقامی سطح پر چوری کرکے علاج کروا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ بہار میں شراب پر مکمل طور سے پابندی عائد ہے، جہاں شراب کی خرید و فروخت اور استعمال غیر قانونی ہے۔ مرنے والوں میں سنجے سنگھ مشرک، کنال کمار، ہریندر رام، وچیندر رائے، امیت رنجن، رام جی ساہ، مشرک شاستری ٹولہ شامل ہیں جن کی موت جعلی شراب پینے سے ہوئی ہے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی گاؤں میں کہرام مچ گیا، جبکہ ضلع انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی۔ امیت نامی نوجوان کی چھپرا صدر اسپتال میں علاج کے دوران موت ہوگئی۔ امیت رنجن کی موت کی اطلاع ملتے ہی ضلع پولس فورس چھپرا صدر اسپتال پہنچ گئی۔ اس کے بعد پولس نے اس کی لاش کو اپنے قبضے میں لے لیا۔ پولس کے مطابق لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا، تاکہ موت کی وجہ کے بارے میں معلومات حاصل کی جاسکیں۔ لواحقین اس حادثے کے پیچھے زہریلی شراب بتا رہے ہیں وہیں انتظامیہ نے ابھی تک اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔

Related posts

خواجہ غریب نواز کی عرس بسوں کے ٹیکس کو مکمل معاف کرے حکومت: طارق صدیقی

www.samajnews.in

دنیا کا سب سے ’’غلیظ آدمی‘‘ انتقال کرگیا

www.samajnews.in

رشی سُنک برطانیہ کے وزیر اعظم

www.samajnews.in