29.9 C
Delhi
اکتوبر 12, 2025
Samaj News

مجلس علماء اہل حدیث حیدرآباد و سکندر آباد کا پہلا تعارفی و تنظیمی اجلاس، مختلف علماء کے خطاب

حیدرآباد، سماج نیوز: طاہر عمری کے بموجب 11دسمبر 2022 بروز اتوار بعد نماز ظہر مجلس علماء اہل حدیث حیدرآباد و سکندر آباد کا تعارفی و تنظیمی اجلاس زیر صدارت مولانا عبدالرحیم عمری مکی منعقد ہوا۔ جس میں شیخ ابو الکلام عبد اللہ سلفی مدنی، قاری فیاض احمد جامعی، امتیاز عالم خان محمدی، نثار احمد عمری اور شعیب عمری مدنی نے اپنے تاثرات پیش کیے۔ اس تعارفی وتنظیمی اجلاس میں چنداہم نکات کی طرف علماء کرام کی توجہ دلائی گئی۔

مثلاً توحید پر توجہ دی جائے خاص کر خطبات اور دروس وغیرہ میں۔کسی ایک فن میں ماہر ہوجائیں۔ علماء کی صحبت اختیار کریں، اپنے سے افضل کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے ان کو ہمیشہ آگے رکھیں۔ حالات حاضرہ پر نظر رکھتے ہوئے موضوعات کا انتخاب کریں۔ مکاتب، اسکولس اور کالجز کے لئے مناسب نصاب مرتب کیا جائے تاکہ طلباء ارتداد اور دیگر فتنوں سے محفوظ رہ سکیں۔ اپنی مختلف خدمات میں اخلاص پیدا کریں اور اپنی خدمات کا خود جائزہ لیں کہ اس سے کیا نتائج حاصل ہورہے ہیں یانہیں۔ مولانا شفیق عالم خان جامعی امیر جمعیت نے جمعیت کی کارکردگی پیش کی۔ شیخ عبدالرحمن عالم خان جامعی کے ہدیہ تشکر سے تعارفی وتنظیمی اجلاس اختتام کو پہنچا۔ ڈاکٹر سید آصف عمری ناظم جمعیت نے اجلاس کی نظامت کی۔ اجلاس میں علماء کرام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Related posts

نیپال میں منعقد پہلا عظیم الشان مسابقہ حفظ قرآن کریم بحسن خوبی اختتام پذیر

www.samajnews.in

مدرسہ ضیاء العلوم السلفیہ چنروٹہ سوراج نگر پالیکا میں2روزہ انجمن اختتام پذیر

www.samajnews.in

جیل میں رہنا ایک مشکل امتحان تھا:سنجے راوت

www.samajnews.in