33.1 C
Delhi
جولائی 25, 2024
Samaj News

فیفا ورلڈ کپ: ہالینڈ اور ارجنٹائن کواٹر فائنل میں، امریکہ اور آسٹریلیا کا سفر ختم

دوحہ، سماج نیوز: قطر میں شاندار آغاز کیساتھ شروع ہوا فیفا ورلڈ میں اس بار کافی کچھ نیا دیکھنے کو ملا اور کئی اتار چڑھاؤ دیکھنے کو بھی ملے۔ شروعاتی مقابلوں کی بات کریں تو کئی الٹ پھیر دیکھنے کو ملے۔ ایک طرف جہاں سعودی عرب نے ارجنٹینا کو شکست دی تو وہیں مراکش نے بھی ورلڈ کپ میں کئی سالوں بعد پہلی جیت درج کی۔ سپر 16مقابلے شروع ہوگئے ہیں اور جو ٹیم اس میں جیت درج کرے گی وہ کوارٹر فائنل میں پہنچ جائے گی۔ فیفا عالمی کپ کے سپر 16 کے مقابلوں میں ہالینڈ نے امریکہ ایک گول کے مقابلہ تین گولوں سے شکست دی وہیں ارجنٹائن نے ایک گول کے مقابلہ دو گولوں سے آسٹریلیا کو شکست دی۔ ہالینڈ اور ارجنٹائن اب فیفا عالمی کپ کے کواٹر فائنل میں داخل ہو گئے ہیں ۔لیونل میسی نے اپنے کیریئر کے 1000ویں میچ میں سب کو اس وقت مسحور کر دیا جب انہوں نے فیفا ورلڈ کپ 2022 کے سپر 16 مقابلے میں ا آسٹریلیا کو ایک گول کے مقابلے دو گولوں سے شکست دینے میں مدد کی۔

واضح رہے ہالینڈ قطر میں چل رہے فیفا عالمی کپ کے کواٹر فائنل میں داخل ہونے والی پہلی ٹیم بنی جس نے امریکہ کو ایک گول کے مقابلہ تین گولوں سے شکست دی ۔واضح رہےارجنٹائن نے ہاف ٹائم کے وقفے میں1گول کی برتری حاصل کی تھی جو میسی نے 35ویں منٹ میں کیا تھا اور اس کو دوسرے ہاف کے شروع میں جولین الواریز نے دگنا کر دیا۔ الواریز کے 57 ویں منٹ کے گول نے ارجنٹائن کو مضبوطی بخشی ۔آسٹریلیا نے اگرچہ 77 ویں منٹ میں دو بار کے چیمپئن کو ایک گول کر کے اس وقت ڈرا دیا جب اس نے ارجنٹائن پر ایک گول کر دیا۔ میسی نے اپنے 94ویں بین الاقوامی گول سے 35 منٹ میں ارجنٹائن کو آگے کر دیا اور جنوبی امریکیوں کے لیے ورلڈ کپ کے آٹھ گولوں کے عظیم ڈیاگو میراڈونا سے آگے کر دیا۔ ارجنٹائن شروع میں تھوڑا اچھے کھیل کا مظاہرہ نہیں کر پائی لیکن بعد میں وہ لے میں آ گئی۔پہلے میچ میں امریکہ کی ٹیم نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن وہ گول نہیں کر پائی جبکہ ہالینڈ نے شاندار تین گول کئے۔ امریکہ کی جانب سے مڈ یعنی ہاف میں کھلاڑی دفاع کرنے میں کمزور نظر آئے جس کا پورا فائد ہ ہالینڈ کے اسٹرائکرس کو ملا اور تقریبا ایک ہی انداز میں انہوں نے پہلے دو گول کئے۔

Related posts

کرد سیاستدان عبد اللطیف رشید عراق کے نئے صدر منتخب

www.samajnews.in

مجرمانہ الزامات کا سامنا کرنے والے پہلے امریکی صدر بنے ڈونالڈ ٹرمپ

www.samajnews.in

راہل گاندھی نے لال چوک پر لہرایا ترنگا

www.samajnews.in