نئی دہلی، سماج نیوز: این ڈی ٹی وی کے مالک اور بانی پرنئے رائے اور رادھیکا رائے نے منگل کو آر آر پی آر ہولڈنگ پرائیوٹ لمیٹڈ (آر آر پی آر ایچ) کے ڈائریکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ریگولیٹر کو بھیجی گئی فائلنگ میں این ڈی ٹی وی نے کہا کہ سدیپتا بھٹاچاریہ، سنجے پگلیا اور سینتھل سینائیہ چینگل وارائن کو فوری اثر سے RRPRH کے بورڈ میں ڈائریکٹر کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔ اڈانی گروپ نے نیوز میڈیا کمپنی نئی دہلی ٹیلی ویژن لمیٹڈ (این ڈی ٹی وی) کے پروموٹر گروپ کی آر آر پی آر ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ میں 99.5فیصد شیئر حاصل کر لیا ہے۔ دراصل، اڈانی گروپ نے اگست کے مہینے میں وشوا پردھان کمرشل پرائیویٹ لمیٹڈ کے حصول کا اعلان کیا تھا، جس نے 2009 اور 2010 میں NDTV کے بزنس پروموٹر، RRPR ہولڈنگ پرائیوٹ لمیٹیڈ کو 403.85کروڑ روپے اُدھار دئیے تھے۔ اس کے عوض، قرض دہندہ سے کسی بھی وقت این ڈی ٹی وی میں 29.18فیصد شیئرس لینے کا پروویژن رکھا گیا تھا۔ اب اڈانی گروپ نے کمپنی میں اضافی 26 فیصد شیئرس خریدنے کی کھلی پیشکش کی ہے۔ این ڈی ٹی وی کے اڈانی گروپ کی جانب سے حصولیابی کے اوپن آفر کے درمیان بانی پرنئے رائے اور رادھیکا رائے کا استعفیٰ منظور بھی کرلیا گیا ہے۔ سودیپت بھٹاچاریہ، سنجے پوگلیا اور سینتھیل سینئیا چینگل وارائن نئے ڈائریکٹر بنائے گئے ہیں۔ این ڈی ٹی وی نے بامبے اسٹاک ایکسچینج کو بتایا کہ پروموٹر آر آر پی آر ہولڈنگ پرائیوٹ لمیٹڈ نے دونوں کے استعفے منظور کرلیے ہیں۔ پرنئے و رادھیکا نے ایک دن پہلے ہی اپنی حصہ دار میں سے 99.5فیصدی شیئر اڈانی کی کمپنی وشواپردھان کمرشیل پرائیوٹ لیمیٹیڈ کو ٹرانسفر کیے تھے۔