سہارنپور، سماج نیوز:(احمد رضا) لائبریریاں اور کتب خانہ علم و حکمت اور فضل و ادب کا عظیم ترین سر چشمہ ہو نے کے ساتھ ساتھ مستند مآخذ بہترین ہم نشیں اور نئی نئی تازہ معلومات کا بے مثال خزانہ ہوتے ہیں،اس لئے ہر بیدار معزز شہری کو حتی الامکان ہمیشہ کتب خانوں سے ہرممکن استفادہ کرتے رہنا چاہئے کون نہیں جانتا کہ آج کے دور میں بیش قیمت کتابوں کا ذخیرہ جمع کرکے ان کی حفاظت کرنااور مطالعہ کے شوقین حضرات کو انکے علمی ذوق کے مطابق کتابیں فراہم کرنا ان کی حفاظت کرنا آج کے تناظر میں بہت بڑا چیلنج ہے میری نظر میں مبارک ہیں وہ افراد جو اپنے اپنے علاقوں میں اس طرح کے مطالعاتی مراکز، دارالمطالعے اور کتب خانہ قائم کرنے کا بیڑہ اٹھائے ہوئے ہیں اسی طرح کے عملی اقدام عام لوگوں کوکتب بینی کا شوق دلاتے ہیں۔
بہترین زندگی گزارنے کا واحد راستہ کتابوں کے مطالعہ سے ہوکر گزرتا ہے: انور علی
در اصل کتابیں ہماری کامرانی اور کامیابی کا خاص ذریعہ ہیں اسلئے ہم پر لازم ہے کہ ہم کتابوں کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے دیگر کو بھی کتابیں پڑھنے کی جانب راغب کر تے رہیں ان خیالات کا اظہار مشہور عالم دین،سماجی کارکن اور ممتاز صحافی مفتی محمد خبیر ندوی علیگ نے ارم پبلک اسکول تمبور میں سیتاپور کا جغرافیائی پس منظر کے ہندی ایڈیشن کے رسم اجراء کی تقریب کے موقع پر صدارتی خطبہ دیتے ہوئے کیا اپنے خطاب میں مفتی خبیر ندوی صاحب نے مسلمانوں کی علمی پسماندگی پر تفصیلی جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت گردشِ ایام نے ہم مسلمانوں کو اس طرح پڑھنے لکھنے اور معاشرتی بیداری کی تمام سرگرمیوں سے بہت کوسوں دور کردیا ہے موجودہ وقت میں ہمارا نوجوان طبقہ کتابوں کے مطالعے سے نابلد ہے اور جہاں تھوڑا بہت کام ہو بھی رہا ہے ان کا معیار نہایت سطحی ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اس جانب بھی خصوصی طور پر توجہ مبذول کرا کر نئی نسل میں مطالعہ کتب کا شوق پیدا کریں، اگر کتب بینی اور مطالعہ کتب سے غفلت برتی گئی تو تمام زخیرہ کتب خود بخود دھول چاٹتے ہوئے ضائع ہو جائیں گی ! اس خاص موقع پر پر شعبہ تعلیم لہرپور BRC کے کوآرڈینیٹر اور سیتاپور کا جغرافیائی پس منظر ہندی ایڈیشن کے مصنف جناب انور علی صاحب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں آج بڑے فخر سے یہ کہنے کی جرآت کررہا ہوں کہ ہمارے ضلع کے ایک ٹاپو نما قصبہ تمبور میں رضوان لائبریری میں علمی،ادبی،تاریخی اور سوانحی موضوعات پر جو زخیرہ کتب موجود ھے وہ شاید میرے خیال میں اور کہیں موجود نہیں ہے میں اس کے لیے رضوان لائبریری سوسائٹی کے سبھی منتظمین خصوصاً اپنے کرم فرما حضرت مولانا مفتی محمد خبیر ندوی علیگ صاحب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،انہوں نے مزید کہا کہ کامیاب ترین اور بہترین زندگی گزارنے کا واحد راستہ کتابوں کے مطالعے سے ہوکر گزرتا ہے،اور معاشرے میں لوگ مطالعہ کتب کے جتنے شوقین ہوں گے اتنا ہی معاشرہ ترقی یافتہ ہوگا،پروگرام کنوینر اور سماجی کارکن زیڈ آر رحمانی ایڈوکیٹ لوگوں کو ان کی زمہ داری کا احساس دلاتے ہوئے کہا تمام بیدار شہریوں کی یہ زمہ داری ہے کہ وہ نئی نسل کو مطالعہ کتب سے رغبت دلاتے ہوئے کتب بینی کی ترغیب دیں،رسم اجراء تقریب کے موقع پر ماسٹر صادق علی، ماسٹر احمدخبیر،ماسٹر امن،محمد عارف سمیت معزز حضرات نے شرکت کی!