Samaj News

گجرات اسمبلی انتخاب: کانگریس کی بن رہی ہے حکومت: عمران پرتاپ گڑھی

نئی دہلی، سماج نیوز: گجرات میں الیکشن اپنے پورے شباب پر ہے، تمام سیاسی پارٹیوں کے اسٹار پرچارک اپنی اپنی پارٹیوں کی تشہیر کیلئے پورے دل وجان سے میدان میں ڈٹے ہوئے ہیں۔ شروع میں جب الیکشن کا اعلان ہوا تو سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ اس مرتبہ کانگریس کون سی پالیسی اپنا رہی ہے کہ کہیں نظر ہی نہیں آرہی ہے، لیکن جیسے جیسے تشہیری مہم آگے بڑھی اور کانگریس کے اسٹار پرچارکوں نے کمان سنبھالی، گجرات کا پورا ماحول ہی بدل گیا۔ جہاں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے اپنی ’بھارت جوڑویاترا‘ کو بیچ میں دو دنوں کیلئے روک کر گجرات کے دورے پر تشہیر کیلئے پہنچےْ وہیں کانگریس کے اسٹار پرچارک مشہور شاعر اور راجیہ سبھا کے ممبر پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی پوری طاقت کے ساتھ کانگریس کے حق میں ماحول بنانے میں لگے ہوئے ہیں اور اس میں کافی حدتک کامیاب بھی نظر آرہے ہیں۔

گجرات اسمبلی انتخابات میں عمران پرتاپ گڑھی نے سنبھالی تشہیر کی کمان،ریلیوں میں امڈرہی ہے زبردست بھیڑ


راجیہ سبھا کے ممبر پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی جہاں جہاں ریلی کرنے جاتے ہیں لوگوں کی زبردست بھیڑ ان کی ایک جھلک پانے کیلئے بے قرار رہتی ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ عمران پرتاپ گڑھی کی ریلیوں کی وجہ سے گجرات میں کانگریس کا زبردست ماحول بن گیا ہے اور سیدھا مقابلہ بی جے پی اور کانگریس میں ہوگیا ہے۔ آج عمران پرتاپ گڑھی گجرات کے جونا گڑھ اسمبلی حلقہ میں ریلی کرنے پہنچے تو عمران پرتاپ گڑھی کو سننے کیلئے اور ان کی ایک جھلک پانے کیلئے ہزاروں لوگ اکٹھا ہوگئے۔ عمران پرتاپ گڑھی کی ریلیوں میں امڈتے عوامی سیلاب کو دیکھ کر مخالفین کی نیندیں اڑگئی ہیں اور ان کو اپنی شکست یقینی دیکھ کر اب الیکشن کو پوالرائز کرنے میں لگ گئے ہیں۔
جونا گڑھ حلقے میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راجیہ سبھا کے ممبر پارلیمنٹ اور کانگریس اقلیتی شعبہ کے چیئرمین عمران پرتاپ گڑھی نے کہا کہ گجرات میں صرف دو پارٹیوں کے درمیان ہی اصل مقابلہ ہے اور کانگریس گجرات میں اس مرتبہ الیکشن جیت رہی ہے اور حکومت بنا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی اور اویسی کا تو گجرات میں کھاتہ بھی نہیں کھلے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دونوں پارٹیاں صرف بی جے پی کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کررہی ہیں لیکن عوام اب ہوشیار ہوچکی ہے اور وہ جانتی ہے کہ اسے کہاں ووٹ دینا ہے۔ بلقیس بانو کے معاملے پر عمران پرتاپ گڑھی نے مرکز اور ریاستی حکومت دونوں کو نشانہ پر لیا اور کہا کہ بلقیس بانو کے ساتھ ظلم وبربریت کرنے والوں کو حکومت کی شہ پر رہا کیا گیا اور بی جے پی کے ممبراسمبلی انہیں ’سنسکاری‘ بتارہے ہیں۔ یہ کتنی شرم کی بات ہے۔بی جے پی حکومت پر حملہ بولتے ہوئے ممبر پارلیمنٹ اور کانگریس اقلیتی شعبہ کے چیئرمین عمران پرتاپ گڑھی نے کہا کہ گجرات میں کانگریس پورے جوش وجذبے کے ساتھ سب کو ساتھ لے کر الیکشن لڑرہی ہے۔ گجرات میں عوام الیکشن لڑرہی ہے۔ 27سال کی بدحالی کے خلاف الیکشن لڑاجارہا ہے۔ عمران پرتاپ گڑھی نے اس موقع پر گجرات کے موربی میں ہوئے پل حادثے اور اسکولوں کے بندہونے کا ایشو بھی اٹھایا۔

Related posts

دشمنوں سے لوہا لینے والے جوان کررہے ہیں خودکشی

www.samajnews.in

ورلڈ کپ 2023: ٹیم انڈیا نے بنگلہ دیش کو ہرایا، کوہلی کی شاندار سنچری

www.samajnews.in

بنگلہ دیش کی بجلی گل

راجدھانی ڈھاکہ سمیت کئی شہرتاریکی میں ڈوب گئے، 80 فیصد علاقہ کو بجلی بحران کا سامنا:

www.samajnews.in