26.1 C
Delhi
ستمبر 12, 2024
Samaj News

بد بخت بیٹے نے ماں کو ذبح کرڈالا

تیونس: تونس میں ایک بد بخت بیٹے نے اپنی ماں کو چاقو سے ذبح کرڈالا جس پر پورے ملک میں غم وغصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ یہ واقعہ پیر کی شام دارالحکومت تونسیہ کے مضافات میں واقع علاقے عوینہ میں پیش آیا جہاں ایک نوجوان نے اپنی ماں کو چاقو سے ذبح کر دیا۔ یہ واقعہ ملک میں گھریلو تشدد میں اضافے کی عکاسی کرتا ہے۔ابتدائی تحقیق میں بتایا گیا کہ ملزم کچھ عرصے سے نفسیاتی امراض کا شکار تھا جس کی وجہ سے اس کے خاندان کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہو گئے تھے اور اس کا اپنی والدہ سمیت خاندان کے کچھ افراد سے جھگڑا چل رہا تھا۔ اسی جھگڑے کے دوران اس نے ماں کی شہ رگ کاٹ ڈالی۔ ماں کی موقعے پر ہی موت واقع ہوگئی تاہم اس واقعے کی دیگر تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔واردات کے بعد ملزم فرار ہوگیا تاہم پولس نے اسے چند گھنٹوں بعد گرفتار کرلیا۔ پبلک پراسیکیوشن نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر میں مجرم کے ذریعے استعمال کیے جانے والے آلہ قتل کو دکھایا گیا ہے۔ قتل کی واردات میں ایک بڑا چاقو استعمال کیا گیا جس پر مقتولہ کا خون بھی دیکھا جا سکتا ہے۔دوسری طرف اس واقعے نے تیونس میں ہونے والے گھریلو تنازعات کی شدت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ واقعے کے سامنے آنے کے بعد سماجی حلقوں کی طرف سے اس کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ شہریوں نے ملزم کے خلاف فوری مقدمہ چلانے اور اسے قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ تونس کے شمالی علاقے الکاف میں ایک شخص نے اپنی بیوی کو پٹرول چھڑک کرآگ لگا دی تھی جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوئی جبکہ اس نے اپنی بارہ سالہ بچی کو بھی قتل کرنے کی کوشش کی تھی۔

Related posts

آل نیپال مسابقہ حفظ قرآن کریم کا آغاز

www.samajnews.in

راہل گاندھی نے بارش میں بھیگ کر عوام سے کیاخطاب

www.samajnews.in

ایم ای پی کارکنان نے ملک بھر میں منایا جشن آزادی،بھائی چارہ ہمارے ملک کی شہ رگ ہے: ڈاکٹر نوہیرا شیخ

www.samajnews.in