29.1 C
Delhi
ستمبر 9, 2024
Samaj News

ہمارا سماج ‘کے ایڈیٹر عامر سلیم خان کے والد کا انتقال’

دہلی کے مہندیان قبرستان میںنم آنکھوں کیساتھ سپرد خاک
نئی دہلی ،سماج، نیوز: معروف صحافی اور ہمارا سماج کے ایڈیٹر عامر سلیم خان کے والد ماجد محمد سلیم خان کا آج دہلی کے پنت اسپتال میں دوران علاج انتقال ہو گیا۔ وہ گزشتہ پندرہ روز سے وینٹی لیٹر پر تھے۔ مرحوم سلیم خان کی عمر تقریباً 80سال تھی وہ کونہڑا گاؤں ضلع بستی کے رہنے والے تھے ۔کچھ دن قبل اپنے بیٹے سے ملاقات کی غرض سے دہلی آئے تھے۔ عامر سلیم خان نے بتایا کہ والد بالکل تندرست تھے انہیں کوئی سنگین مرض لاحق نہیں تھا، تیزبخار کے بعد اچانک انہیں برین اسٹروک ہوا جس کے بعدانہیں پنت اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں وہ جانبر نہیں ہو سکے اور مالک حقیقی سے جاملے۔ پسماندگان میں پانچ بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہے۔ مرحوم صوم و صلوۃ کے پابنداور نیک عادات واطوار کے مالک تھے۔ان کی نماز جنازہ اور تدفین مہندیان قبرستان میں رات دس بجے عمل میں آئی۔ والد سلیم خان کے انتقال پر ورکنگ جرنلسٹ کلب نے ان کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت پیش کی ۔ دکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ برابر کا شریک بتایا۔ان کے انتقال کی خبر سے ’ہمارا سماج‘ کا عملہ سخت صدمہ میں ہے ۔تمام عملہ کی جانب سے آج عامر سلیم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا گیا ،جبکہ ان کے جنازے میں بڑی تعداد میں قرب و جوار سے معزز شخصیات نے شرکت کی ۔اللہ رب العزت ان کی کروٹ کروٹ مغفرت فرمائے اور درجات بلند فرمائے۔ آمین

Related posts

فیفا ورلڈ کپ: مراکش نے رقم کی تاریخ ،کروشیا نے حاصل کیا تیسرا مقام

www.samajnews.in

اگروال سیوا سنگٹھن، دہلی پردیش کے زیراہتمام شرنگار دیپ و تسو 2023 کا انعقاد

www.samajnews.in

بھارت: جی20-میں بھی ’ہندوتوا ایجنڈے‘ کی تشہیر کی کوشش

www.samajnews.in