Samaj News

دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی حمایت کرتے ہیں:سعودی عرب

ریاض: سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے زور دے کر کہا ہے کہ مملکت کا دہشت گردی سے نمٹنے میں اہم کردار ہے۔وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے سینیگال میں ڈاکار فورم فار پیس اینڈ سکیورٹی سے خطاب میں کہا کہ ہم دہشت گردی سے نمٹنے اور اسے جڑوں سے ختم کرنے کی تمام کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ دہشت گردی بین الاقوامی سمندری راستوں اور عالمی معیشت کے لیے خطرہ ہے۔مزید برآں بن فرحان نے زور دیا کہ مملکت ایک زیادہ منصفانہ دنیا کی تشکیل کے لیے کثیر الجہتی بین الاقوامی ایکشن پر یقین رکھتی ہے۔انہوں نے اشارہ کیا کہ سعودی عرب تنازعات کے پرامن حل اور جامع اقتصادی ترقی کے حصول کی حمایت کرتا ہے۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ مملکت سینیگال کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے مملکت کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی غذائی تحفظ اور سپلائی چین کو محفوظ بنانے کو اہمیت دیتی ہے۔قابل ذکر ہے کہ افریقہ میں امن و سلامتی سے متعلق ڈاکار انٹرنیشنل فورم کا آٹھواں اجلاس کل سینیگال کے دارالحکومت ڈاکار میں شروع ہوا جس میں 30 سے زائد ممالک نے شرکت کی۔ڈاکار فورم کا یہ سیشن "بیرونی جھٹکوں کا سامنا افریقہ: سلامتی اور استحکام کو درپیش چیلنجز” کے عنوان سے منعقد کیا گیا ہے۔ اس میں امریکا، اقوام متحدہ اور یورپی یونین کی تنظیموں نے شرکت کی۔

Related posts

ایم سی ڈی انتخاب: سید عدنان اشرف کانگریس کے’’میڈیا کوآرڈی نیٹر‘‘مقرر

www.samajnews.in

راشٹرپتی بھون میں موجود تاریخی ’مغل گارڈن‘ کا نام تبدیل

www.samajnews.in

‘ٹوئٹر کا ملازمین پر ظلم، کہا ‘آپ آفس آ رہے ہیں تو گھر لوٹ جائیں

www.samajnews.in