نئی دہلی، سماج نیوز: دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال نے دعویٰ کیا کہ ایشیا کے 10 آلودہ ترین شہروں میں سے 8کا تعلق ہندوستان سے ہے اور دہلی اس فہرست میں نہیں ہے۔ ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ کچھ سال پہلے دہلی کو دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سے ایک مانا جاتا تھا۔ لیکن اب ایسا نہیں ہے۔ وزیر اعلیٰ نے ٹوئٹر پر ایک میڈیا رپورٹ پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ایشیا کے 10 آلودہ ترین شہروں میں سے 8 کا تعلق ہندوستان سے ہے اور دہلی اس فہرست میں نہیں ہے۔ کجریوال نے اپنے ٹویٹ میں مزید لکھا کہ کچھ سال پہلے دہلی دنیا کا سب سے آلودہ شہر تھا، اب نہیں ہے! حالانکہ انہوں نے کہا کہ ابھی بہت طویل سفر طے کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہلی کے لوگوں نے بہت محنت کی ہے۔ آج ہم بہت بہتر ہو چکے ہیں اور بہتری کے لیے ابھی بہت طویل سفر طے کرنا ہے۔ ہم محنت جاری رکھیں گے تاکہ ہم دنیا کے بہترین شہروں میں شامل ہو سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم دہلی کو دنیا کا بہترین شہر بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
previous post
next post