32.1 C
Delhi
ستمبر 9, 2024
Samaj News

بی جے پی وزیر نے خاتون کو مارا تھپڑ

نئی دہلی، سماج نیوز: کرناٹک کے وزیر وی سومنا ایک تقریب میں ایک خاتون کو تھپڑ مارتے ہوئے کیمرے میں قید ہوئے ہیں۔ وہ ایک پروگرام میں زمین کی ملکیت تقسیم کر رہے تھے۔ اس واقعہ پر غم و غصے اور ردعمل کے درمیان وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی نے وزیر سے وضاحت طلب کی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں کچھ خواتین سکیورٹی اہلکاروں کو بھی دیکھا جا سکتا ہے تاہم وہ تھپڑ کے بعد خاموش رہیں۔ دوسری طرف کانگریس نے اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی سے پوچھا کہ کیا وزیر کو برطرف کیا جائے گا۔ آپ کو بتا دیں کہ ہاؤسنگ اور انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کے وزیر وی سومنا نے کرناٹک کے چامراج نگر ضلع کے ہنگالا گاؤں میں ایک پروگرام کے دوران ایک خاتون کو تھپڑ مار دیا۔ یہاں وزیر نے ڈھائی سو لوگوں کو مکان کی ملکیت کے حقوق دیئے، لیکن خاتون کو مالکانہ حقوق نہ ملنے پر وہ برہم ہو گئے۔ اس پر وزیر نے اسے تھپڑ مار دیا۔ حیران کن بات یہ تھی کہ تھپڑ مارے جانے کے باوجود اس خاتون نے وزیر کے پاؤں چھو کر آشیرواد لیا۔سومنا کو اس پروگرام کے لیے دوپہر 3.30بجے پہنچنا تھا لیکن وہ 2 گھنٹے تاخیر سے پہنچے اور وہاں 175 لوگوں کو زمین کا مالکانہ حق دیئے۔ تھپڑ کھانے والی خاتون کو ملکیت کے کاغذ نہ ملنے پر وہ برہم ہو گئی۔ اس دوران وزیر سومنا نے اسے تھپڑ مار دیا۔ تاہم بعد میں وزیر نے اس پر معافی بھی مانگ لی۔

Related posts

راجیہ سبھا میں مودی حکومت پر خوب گرجے ملکارجن کھڑگے

www.samajnews.in

بائیڈن اور شی جن پنگ ملاقات: جوہری دھمکیوں کی مذمت

www.samajnews.in

سعودی عرب سے آب زم زم لانے پر پابندی

www.samajnews.in