Samaj News

کسان سمان ندھی کی 12ویں قسط جاری

وزیر اعظم نے 8 کروڑ کاشتکاروں کو دیادیوالی کا تحفہ

نئی دہلی ،سماج نیوز: وزیر اعظم نریندر مودی نے انڈین ایگریکلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے پوسا میلہ گراؤنڈ میں دو روزہ ’پی ایم کسان سمان سمیلن 2022‘ کا افتتاح کیا اور پردھان منتری کسان سمان ندھی (پی ایم-کسان) کے تحت 16000 کروڑ روپے کی 12ویں قسط جاری کی۔ مودی نے اپنی حکومت کی آٹھویں سالگرہ کے موقع پر مئی میں ہماچل پردیش کے دارالحکومت شملہ میں کسان سممان ندھی کی 11ویں قسط کے طور پر 21000 کروڑ روپے جاری کیے تھے۔اس موقع پر مودی نے ایگری اسٹارٹ اپ کانکلیو اور نمائش کا بھی افتتاح کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے کیمیکل اور کھاد کی مرکزی وزارت کے تحت 600 پی ایم-کسان سمردھی کیندروں (پی ایم-کے ایس کے) کا بھی افتتاح کیا اور ’بھارت‘یوریا برانڈ نام کے تحت کسانوں کے لیے ’ایک ملک-ایک کھاد‘کے نام سے ایک اہم اسکیم بھی شروع کی۔اس موقع پر وزیر اعظم مودی کروڑوں کسانوں، زرعی اسٹارٹ اپس، محققین، پالیسی سازوں، بینکرس، دیگر اسٹیک ہولڈرز سے خطاب کریں گے۔وزارت زراعت کے مطابق ڈیجیٹل میڈیم کے ذریعے ایک کروڑ سے زیادہ کسان اس تقریب میں حصہ لے رہے ہیں۔وہیں وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو ملک میں 600پی ایم کسان سمردھی کیندروں کا آغاز کیا۔مسٹر مودی نے ان مراکز کا آغاز انڈین ایگریکلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں منعقدہ وزیر اعظم کسان سمان سمن کے دوران کیا۔ اس موقع پر مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر اور مرکزی کیمیکل اور فرٹیلائزر منسکھ منڈاویہ بھی موجود تھے ۔کسان پی ایم کسان سمردھی کیندروں سے کھاد، بیج، آلات، بازار کی معلومات وغیرہ حاصل کر سکیں گے ۔ مٹی کی جانچ کی سہولت بھی یہاں دستیاب ہوگی۔اس موقع پر مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر، مرکزی کیمیکل اور فرٹیلائزر منسکھ منڈاویہ اور کئی دیگر وزراء بھی موجود تھے ۔

Related posts

سب سے بڑے ’’بیوقوف شخص‘‘ کی تلاش میں ٹوئٹر

www.samajnews.in

جامعہ سید نذیر حسین محدث دہلوی میں 75 واں جشن یوم جمہوریہ جوش وخروش کیساتھ منایا گیا

www.samajnews.in

آئی سی سی ورلڈ کپ 2023: ورلڈ کپ کا نیا شیڈول جاری

www.samajnews.in