19.1 C
Delhi
دسمبر 9, 2024
Samaj News

کانگریس صدارتی انتخاب میں 96فیصد ووٹنگ

 

نئی دہلی،سماج نیوز: کانگریس صدر کے عہدے کیلئے آج ملک بھر میں ووٹ ڈالے گئے۔جس میں 96فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔کانگریس کے انتخابی انچارج مدھوسودن مستری نے پولنگ مکمل ہونے کے بعد یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ آج پورے ملک نے کانگریس صدر کے عہدے کے لیے ووٹ دیا۔ کانگریس کے 9500منتخب مندوبین نے ووٹنگ میں حصہ لیا اور کانگریس صدر کے انتخاب کے لیے ووٹ دیا۔ انہوں نے کہا کہ کل ووٹنگ 96فیصد ہوئی ہے لیکن بڑی ریاستوں سے 95فیصد ووٹنگ ہوئی ہے ۔ چھوٹی ریاستوں میں 2530 مندوبین تھے اور وہاں 100فیصد ووٹنگ ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہاں کانگریس ہیڈکوارٹر میں 87لوگوں نے ووٹ دیا ہے ۔ بھارت جوڑو یاترا میں ووٹ ڈالنے کے لیے بنائے گئے بوتھ میں 50لوگوں نے ووٹ ڈالے ۔ پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے بھی اسی بوتھ پر ووٹ ڈالا جبکہ پارٹی کے تقریباً سبھی جنرل سکریٹری بشمول پارٹی صدر سونیا گاندھی، ڈاکٹر منموہن سنگھ، پرینکا گاندھی ، پی چدمبرم، پارٹی جنرل سکریٹری تنظیم کے سی وینوگوپال نے یہاں ووٹ دیا۔ ووٹوں میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے کچھ کیمرہ مینوں کو پولنگ کے مقام پر رہنے کی اجازت دی گئی تھی۔کانگریس کے الیکشن انچارج نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ پورے ملک میں ووٹنگ پرامن طریقے سے مکمل ہوئی۔ ووٹنگ کے حوالے سے کہیں سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔ ہر جگہ پولنگ بوتھ کو خصوصی طور پر سجایا گیا تھا۔انہوں نے کانگریس صدر کے عہدہ کے پرامن انتخاب کو سب سے بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے ایک سیاسی پارٹی کے طور پر الیکشن میں پورے عمل پر عمل کیا ہے اور دیگر سیاسی جماعتوں کو اس سے تحریک لینا چاہئے ۔کانگریس کے اعلیٰ ترین پالیسی ساز ادارے سی ڈبلیو سی کے انتخاب کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں صرف کانگریس صدر ہی کوئی فیصلہ لیں گے ۔ ووٹوں کی گنتی کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا کہ بیلٹ باکس کے تمام ووٹوں کو ایک جگہ پر رکھ کر مکس کر دیا جائے گا تاکہ یہ معلوم نہ ہو سکے کہ کس نے کس امیدوار کو ووٹ دیا اور کس ریاست میں، کس کو کتنے ووٹ ملے ۔انہوں نے کہا کہ کانگریس صدر کے انتخاب کے لیے دو سال سے بات چیت چل رہی تھی، لیکن درمیان میں کورونا وبا آ گئی، لیکن گزشتہ چھ ماہ سے اس سلسلے میں تیزی آئی۔ اس دوران انتخابی عمل شروع کیا گیا جس میں ریاستی اور ضلعی سطح پر انتخابی افسران کا تقرر کیا گیا۔ ووٹ دینے کے لیے ڈیلی گیٹس کا انتخاب کیا گیا۔ پارٹی کے آئین کے مطابق ہر بلاک سے ڈیلی گیٹس کا انتخاب کیا جاتا ہے اور اس پورے عمل کے ذریعے ملک بھر سے 9900ڈیلی گیٹس کا انتخاب کیا گیا اور ہر ڈیلی گیٹس کو کانگریس صدر کے انتخاب کا حق دیا گیا ہے ۔کانگریس صدر سونیا گاندھی، سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ اور پرینکا گاندھی نے پیر کے روز یہاں پارٹی صدر کے عہدے کے لیے ہونے والے انتخابات میں اپنا ووٹ ڈالا۔پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے کرناٹک میں ضلع بیلاری کے سنگاناکلو میں اپنا ووٹ ڈالا۔ کانگریس صدر کے عہدے کے لیے تمام ریاستی دارالحکومتوں میں ووٹنگ ہو رہی ہے اور تمام ریاستوں میں واقع پارٹی کے ریاستی ہیڈکوارٹرس میں صبح 10بجے سے ووٹنگ جاری ہے ۔ کانگریس صدر کے عہدے کے انتخاب میں پارٹی کے سینئر لیڈر ملک ارجن کھرگے اور ششی تھرور کے درمیان سیدھا مقابلہ ہے ۔یہاں کانگریس ہیڈکوارٹر میں ووٹنگ شروع ہونے سے پہلے ، پارٹی کے انتخابی انچارج مدھوسدن مستری نے بیلٹ باکس کو چیک کیا اور پھر پارٹی کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے پہلے ووٹ ڈالا۔ اس کے بعد پارٹی کے مندوبین نے بھی ووٹنگ شروع کر دی۔بھارت جوڑو یاترا میں حصہ لینے والے کانگریس کے اراکین کرناٹک میں ضلع بیلاری کے سنگانکالو میں ووٹنگ میں حصہ لے رہے ہیں۔ یاترا میں میٹنگ کے لیے رکھے گئے کنٹینر کو پولنگ اسٹیشن بنا دیا گیا ہے اور اراکین اسی میں ووٹ دے رہے ہیں۔کانگریس صدر کے عہدے کے لیے آج انتخابات ہو رہے ہیں اور ووٹنگ شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔ ووٹوں کی گنتی 19 اکتوبر کو ہوگی۔

Related posts

اننت امبانی-رادھیکا مرچنٹ کی پری- ویڈنگ سیرومنی میں پہنچی دنیا بھر کی مشہور ہستیاں

www.samajnews.in

عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کا حیدر آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب،مکمل 4سال کے قانونی لڑائی کی تفصیلات میڈیا کو سونپی

www.samajnews.in

کرناٹک کی تمام سیٹوں پرMEPلڑے گی الیکشن

www.samajnews.in