23.1 C
Delhi
فروری 16, 2025
Samaj News

ہندوستان پہنچا اومیکرون بی ایف 7

 

نئی دہلی،سماج نیوز: ملک بھر میں جہاں ایک طرف کورونا وائرس کے معاملوں میں گراوٹ درج کی جا رہی ہے، وہیں دوسری طرف اب ایک سنگین خطرہ ملک پر منڈلا رہا ہے۔ ایک نیا اومیکرو سَب-ویرئنٹ ملک میں خطرہ پیدا کرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق گجرات بایوٹیکنالوجی ریسرچ سنٹر کے ذریعہ بی ایف 7 کے پہلے معاملے کا پتہ لگایا گیا ہے۔ یہ نیا اومیکرون ویریئنٹ بھی انتہائی متعدی مانا جاتا ہے اور اس میں زیادہ انفیکشن کی صلاحیت ہوتی ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ کورونا وائرس کے اومیکرون ویریئنٹ کے کچھ سَب-ویریئنٹس ملے ہیں جو کئی ممالک میں نئے معاملے بڑھنے کی وجہ بن رہے ہیں۔ فکر کی بات یہ ہے کہ اس میں سے ایک ویریئنٹ ہندوستان میں بھی گھس چکا ہے۔ ایسا مانا جا رہا ہے کہ یہ ویریئنٹس سردیوں میں ایک بار پھر کورونا کا خطرہ بڑھا سکتے ہیں۔چین میں منگولیا کے ایک علاقہ سے ابھرنے کے بعد اومیکرون سَب-ویریئنٹ بی اے 5.1.7 اور بی ایف 7 اب دیگر حصوں میں اپنا راستہ بنا رہا ہے اور نئے خطرات پیدا کر رہا ہے۔ مبینہ طور پر اومیکرون ویریئنٹ بی ایف 7 اور بی ایف 5.1.7 چین میں کووڈ-19 معاملوں میں حالیہ اُچھال کے لیے ذمہ دار ہیں۔ حالانکہ ماہرین نے آئندہ تہواری سیزن سے پہلے احتیاط اور کووڈ کے مناسب سلوک کی صلاح دی ہے۔اس درمیان ہندوستان میں سرگرم مریض کی موجودہ تعداد 26834 ہو گئی ہے جو ملک کے مجموعی پازیٹو معاملوں کا 0.06 فیصد ہے۔ ہندوستان کی ڈیلی پازیٹویٹی ریٹ 1.86 فیصد بتائی گئی، جب کہ ہفتہ واری پازیٹویٹی ریٹ حالیہ وقت میں پیر کو 1.02 فیصد ہے۔ مرکزی وزارت صحت نے پیر کی صبح بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مجموعی طور پر 2060 تازہ کووڈ معاملوں کا پتہ چلا ہے جو اس سے قبل کے 24 گھنٹوں میں درج کردہ 2401 معاملے سے کم تھے۔

Related posts

اگروال سیوا سنگٹھن، دہلی پردیش کے زیراہتمام شرنگار دیپ و تسو 2023 کا انعقاد

www.samajnews.in

نیا سال…. نئی شروعات کیلئے سنہری موقع

www.samajnews.in

تعلیمی میدان کے ہیرو ہیں ڈاکٹر عبدالقدیر

دوہزار سے زائد طلباء کو بنا دیاایم بی بی ایس ڈاکٹر،’شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشنز‘ کے بانی ہیں ڈاکٹر عبدالقدیر:

www.samajnews.in