Samaj News

ٹیم انڈیا کا سیریز پر قبضہ

نئی دہلی، سماج نیوز: یک روزہ سیریز کے تیسرے اور آخری مقابلے میں ہندوستان نے جنوبی افریقہ کو بہ آسانی 7 وکٹ سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لیا ہے۔ تیسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے پہلے بلے بازی کی اور محض 99 رنوں پر آل آؤٹ ہو گئی۔ ہندوستان کی طرف سے اسپنروں نے جنوبی افریقہ کے بلے بازوں کو سنبھل کر کھیلنے کا کوئی موقع نہیں دیا۔ اور پھر جب ہندوستانی ٹیم بلے بازی کے لیے اتری تو شبھمن گل نے تیز شروعات دی۔ ہندوستان نے جیت کے لیے ضروری 100 رنوں کے ہدف کو محض 3 وکٹ گنوا کر حاصل کر لیا۔ شبھمن گل 49 رن بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ شریئس ایر 28 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

Related posts

ہمارا ملک وشو گرو اور خوشحال اس وقت کہلائے گا جب سڑکوں پر کوئی بھوکا اور ننگا نظر نہ آئے: مطیع الرحمٰن عزیز

www.samajnews.in

کرناٹک: برقعہ کا مذاق اڑانا پڑا بھاری، کالج سے 4طلباء معطل

www.samajnews.in

ہیرا گروپ کی تمام جائیدادوں پر سپریم کورٹ کی مہرثبت

www.samajnews.in