Samaj News

شیفالی ورما کے ٹی20-میں ایک ہزار رن مکمل

سید پرویز قیصر

بنگلہ دیش کی خواتین کے خلاف سلہٹ میں کھیلے گئے خواتین ٹونٹی ٹونٹی ایشیا کپ کے میچ میں شیفالی ورما نے59 منٹ میں44 بالو ں پر پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے55 رن بنائے۔ اپنی اس اننگ کے دوران دائیں ہاتھ کی اس بلے باز نے خواتین کی ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میں اپنے ایک ہزار رن مکمل کئے۔جنوبی افریقہ کی خواتین کے خلاف سورت میں 24 ستمبر 2019 کو اپنا پہلا ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ کھیلنے والے شیفالی ورما نے ایک ہزار مکمل کرنے میں تین سال اور14 دن کا وقت لیا۔ وہ خواتین کے ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میں ایک ہزار رن بنانے والی ہندوستان کی پانچویں اور کل ملاکر 42 ویں بلے باز ہیں۔
شیفالی ورما نے جس دن اپنے ایک ہزار رن مکمل کئے تھے اس دن انکی عمر18 سال اور253 دن تھی۔ وہ خواتین کے ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے چھوٹی عمر میں ایک ہزار رن مکمل کرنے والی بلے باز بنیں۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ ہندوستان کی جمیمہ روڈریکس کے پاس تھا۔ انہوں نے7 اکتوبر2021 میں جب اپنے ایک ہزار رن مکمل کئے تھے تب انکی عمر21 سا ل اور32 دن تھی۔
شیفالی ورما نے ابھی تک جو 43 ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی کھیلے ہیں انکی43 اننگوں میں 24.66 کی اوسط اور 134.72 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ چار نصف سنچریوں کے ساتھ1036 رن بنائے ہیں ۔ وہ چارمرتبہ صفر پر آوٹ ہوئے بغیر آوٹ ہوئی ہیں اور ان کا سب سے زیادہ اسکور 73 رن ہے۔خواتین کے ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میں ہندوستان کی جانب سے سب سے زیادہ رن بنانے کا اعزاز ہرمنپریت کو کے پاس ہے جنہوں نے 2009 سے اب تک جو135 ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں انکی121 اننگو ں میں27.28 کی اوسط کے ساتھ ایک سنچری اور آٹھ نصف سنچریوں کی مدد سے 2647 رن بنائے ہیں۔ وہ پانچ مرتبہ اپنا کھاتہ نہیں کھول پائی ہیں اور ان کا سب سے زیادہ اسکور 103 رن ہے۔
سمریتی مندھنا ہندوستان کے لئے خواتین کی ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میں دوسری سب سے زیادہ رن بنانے والی کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے 2013 سے اب تک جو99 میچ کھیلے ہیں انکی96 اننگو ں میں26.96 کی اوسط اور122.19 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ17 نصف سنچریو ں کی مدد سے 2373 رن بنائے ہیں۔ وہ چارمرتبہ اپنا کھاتہ کھولنے سے قاضر رہی ہیں اور ان کا سب سے زیادہ اسکور 86 رن ہے۔ہندوستان کی جانب سے سب سے کم اننگوں اور سب سے پہلے خواتین کے ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں میں ایک ہزار رن مکمل کرنے والی متھالی راج اس وقت ہندوستان کی جانب سے تیسری سب سے زیادہ رن بنانے والی بلے باز ہیں۔ انہوں نے2006 اور2019 کے درمیان جو89 میچ کھیلے انکی84 اننگوں میں 37.52 کی اوسط کے ساتھ 17 نصف سنچریوں کی مدد سے 2364 رن بنائے تھے۔ وہ پانچ مرتبہ صفر پر آوٹ ہوئیں ہیں اور ان کا سب سے زیادہ اسکور آوٹ ہوئے بغیر 97 رن رہا ۔ جمیمہ روڈریکس نے 2018 سے اب تک جو63 ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں انکی55 اننگوں میں 32.46 کی اوسط اور 114.94 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ9 نصف سنچریو ں کی مدد سے1461رن بنائے ہیں۔ وہ دو مرتبہ اپنا کھاتہ نہیں کھول پائیں اور ان کا سب سے زیادہ اسکور76 رن ہے۔

Related posts

عالمی چمپئن انگلینڈ کی شرمناک شکست، سری لنکا نے 8 وکٹ سے ہرایا

www.samajnews.in

فیفا عالمی کپ:جاپان نے جرمنی کو دی شکست، سعودی عرب کے بعد جاپان نے کیا الٹ پھیر

www.samajnews.in

ریلی روزیو کی ٹی ٹونٹی میں پہلی سنچری

www.samajnews.in