32.1 C
Delhi
اکتوبر 12, 2025
Samaj News

حاجی یاسر کے صاحبزادے حافظ محمد زید نے تراویح میں قرآن ختم کیا

نئی دہلی، سماج نیوز: حاجی یاسر کے صاحبزادے حافظ محمد زید نے نماز تراویح میں کلام پاک مکمل کیا۔ حافظ حسان اور حافظ انس نے سماعت کیا۔حاجی ناصر اور حاجی ناظر نے روزہ افطار اور عشائیہ کا اہتمام کیا۔مفتی عبدالسمیع نے خطاب کیا اور دعا کرائی۔اس موقع پردہلی حکومت کے سابق چیئرمین محمد طارق صدیقی نے اپنے خطاب میں کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ عبادتوں، رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے اور یہ اس لیے بھی خاص ہے کہ دنیا کو باہمی بھائی چارے اور انسانیت کا پیغام دینے والا کلام اللہ یعنی قرآن شریف اسی مہینے میں نازل ہوا، جو نہ صرف مسلمانوں کی سب سے بڑی کتاب بلکہ پوری انسانیت کے لئے رہنما کتاب ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں روزے کی اہمیت اور بڑھ جاتی ہے بشرطیکہ ہم اس پر صحیح طریقے سے عمل کریں، روزے کا اصل مقصد بھوک اور پیاس پر قابو پانا نہیں ہے، بلکہ روزہ روح کے لیے ہے اور یہ صحیح راستے پر چلنے کا عزم ہے۔ خود کا جائزہ لینے اور بہتری لانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

اہم شرکا میں آر ڈبلیو اے نیو جعفرآباد کے جنرل سیکریٹری جلال فاروقی، سلیم انصاری، حاجی لئیق انصاری، اکرم انصاری، تنویر عالم، شکیل انصاری، اعجاز احمد انصاری، شان عالم انصاری، ڈاکٹر زاہد انصاری، ندیم انصاری، نسیم اختر انصاری، پرویز خان، شکیل انصاری، حفیظ انصاری عمران وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔

Related posts

راہل گاندھی نے لال چوک پر لہرایا ترنگا

www.samajnews.in

نئی دہلی عالمی کتاب میلہ:ہندوستان اور سعودی عرب کے مابین ثقافتی تعلقات کی ایک نئی عبارت لکھے گا

www.samajnews.in

فیوجی فلم کی بھارت میں آفس پرنٹر کے کاروبار میں انٹری، SIX-A3 ملٹی فنکشن پرنٹرز لانچ

www.samajnews.in