28.3 C
Delhi
اگست 21, 2025
Samaj News

غلاف کعبہ کیسے بنتا ہے؟

مکہ مکرمہ: شاہ عبدالعزیز کمپلیکس برائے غلاف کعبہ انڈر سیکریٹری جنرل انجینیر امجد بن عایض الحازمی نے وضاحت کی کہ غلاف کعبہ کی تیاری میں روئی ایک اہم اور ضروری عنصر ہے۔الحازمی کے مطابق غلاف کعبہ کے سنہری ٹکڑوں کی تیاری میں روئی کا استعمال کعبہ کے غلاف میں استعمال ہونے والی آیات مقدسہ کے کڑھائی والے حروف کو نمایاں کرنے کے لیے ان کے درمیان خالی جگہ بھرنے کے استعمال کی جای ہے۔انہوں نے وضاحت کی کہ اس روئی کو کعبہ کے غلاف کے لیے کنگ عبدالعزیز کمپلیکس کےمختلف حصوں میں بُنا جاتا ہے جس میں جدید ترین ٹیکسٹائل مشینوں کا استعمال کرتے ہوئے غلاف کعبہ کے لیے استر کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ روئی کے استعمال سے غلاف کعبہ کی مضبوطی میں اضافہ ہوتا ہے اور یہ کٹاؤ کےعوامل سے محفوظ رہتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ غلاف کعبہ میں استعمال ہونے والی روئی کا وزن 410 کلو گرام ہے اور غلاف کعبہ کا کل وزن 1300 کلو گرام ہے۔درایں اثنا کپاس کے عالمی دن کے موقع پر ماحولیاتی اور زرعی محقق ناصر الشدوی نے بتایا کہ کپاس کا پوداان بہترین پودوں میں سے ایک ہے جو تمام موسموں، چاہے سرد ہو یا گرم میں کاشت کیا جا سکتا ہے۔ یہ ایک سدا بہار پودا ہے جو پورا سال سرسبز رہتا ہے۔ اس کی اونچائی تقریباً 4 میٹر تک پہنچ جاتی ہے۔الشدوی نے وضاحت کی کہ کپاس دنیا بھر میں سب سے زیادہ کاشت کی جانے والی زرعی فصلوں میں سے ایک ہے۔ اسے دنیا میں سب سے زیادہ کاشت اور فروخت کی جانے والی فصلوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ اسے دھونا بھی آسان ہے۔واضح رہے کہ کپاس کا عالمی دن ہر سال 7 اکتوبر کومنایا جاتا ہے۔

Related posts

نوٹ بندی کے6سال:’’ناکامی ہی ناکامی‘‘،نقد لین دین میں 72 فیصد کا اضافہ

www.samajnews.in

خواجہ معین الدین ناجائز بنگلہ قبضہ ہیرا جویلرس پراپرٹی معاملہ، تلنگانہ وقف بورڈ آفیسر نے فائل دبانے کیلئے مقامی تھانے کو دیئے 3لاکھ روپئے کی رشوت

www.samajnews.in

بھارتی شہری یوکرین جلد چھوڑ دیں

www.samajnews.in