32.1 C
Delhi
ستمبر 9, 2024
Samaj News

انڈیا اسلامک کلچرل سینٹرانتخابات:ایگزیکٹیو عہدہ کیلئے محمد شہزاد بہتر اُمیدوار

11اگست کو ایگزیکٹیو عہدہ کے آزاد امیدوار محمد شہزاد کو بیلٹ نمبر 11پر بٹن دبا کر کامیاب بنائیں

نئی دہلی،سماج نیوز سروس:انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کے یگزیکٹیوعہدہ کے آزاد امیدوار سماجی کارکن محمد شہزاد بھی میدان میں اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ وہ 11اگست کو ہونے والے انتخاب میں حصہ لے رہیں ہیں۔ محمد شہزاد بطور آزاد امیدوار انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر انتخابات میں ہیں۔ آپ کو بتا دیں کہ محمد شہزادایک سماجی اور خدمت گار انسان ہونے کے ساتھ ساتھ عوام کے تئیں بہت ہمدرد اور رفاہ عامہ میں ماہر شخص ہیں۔ وہ سماجی کاموں میں ہمیشہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہتے ہیں۔ کورونا کے وقت میں انہوں نے ہزاروں بے سہارا اور مصیبت زدہ لوگوں کی مدد کی۔اور کئی خاندان کے گھروں میں چولہا بند نہیں ہونے دیا اور ہزاروں لوگوں کو اپنی جیب خرچ سے ان کے منزل مقصود تک پہنچایا۔ وہ موقع کو غنیمت کو سمجھتے ہوئے ہمیشہ سے فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہتے ہیں۔ ان کے اندر خدمت کرنے کا جذبہ اتنا زیادہ ہے کہ ہمیشہ بے سہارا لوگ اپنی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے ان کے آفس اور گھر کے باہر قطار میں لگے رہتے ہیں۔ وہ ہمیشہ سماج کی بہتری کے لئے منفرد طریقے سے کام کرتے ہیں۔ وہ چاہتے ہیں ہمارا معاشرہ ایک اچھا سماج بنے۔ اس کے بہتری کیلئے ہمیشہ کوشش جاری رکھنے والے محمد شہزاد پوری ذمہ داری کے ساتھ کام کرتے نظر آتے ہیں۔ انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کے ایگزیکٹیو عہدہ کے لئے ایک بہترین امیدوار ہیں۔ محمد شہزاد ایک کاروباری انسان ہیں۔ وہ اپنے وژن سے نہ صرف کاروبار کو آگے بڑھایا ہے بلکہ وہ سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر اپنی موجودگی دکھائی ہے۔ انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کے ممبران بھی چاہتے ہیں کہ اس انتخابات میں نئے لوگوں کو موقع ملے اور اگر محمد شہزاد کو موقع ملتا ہے تو یقیناً وہ انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کے روشن مستقبل کو بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اس لئے ممبران انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر سے اپیل ہے کہ 11اگست کو ایگزیکٹیو عہدہ کے آزاد امیدوار محمد شہزاد کو بیلٹ نمبر 11پر بٹن دبا محمد شہزاد کو کامیاب بنائیں۔

Related posts

پاکستان کی حالت خراب،امریکہ میں سفارتی جائیداد بیچنے کیلئے تیار

www.samajnews.in

کسان سمان ندھی کی 12ویں قسط جاری

www.samajnews.in

بڑے پیمانے پر بدعنوانی کی فہرست میں نیپال بھی شامل

www.samajnews.in