27.1 C
Delhi
اکتوبر 14, 2024
Samaj News

جامعہ عالیہ عربیہ مئو ناتھ بھنجن کا سالانہ اجلاس تزک واحتشام کیساتھ منعقد

ہشام زاھدی (ایم اے علیگ)

جھنڈانگر؍نیپال، سماج نیوز سروس: بروز بدھ سالانہ تقریب تقسیم اسناد زیر اہتمام جامعہ عالیہ عربیہ مئو ناتھ بھنجن یوپی کی جامع مسجد میں نہایت ہی تزک واحتشام کے ساتھ منعقد ہوا ۔ پروگرام کا آغاز آغاز مولانا سعود عالم عالیاوی حفظہ اللہ متخرج جامعہ ہذا نے قرآن مقدس کی چند آیات سے کیا۔ مہمانان گرامی کے سامنے تعارف جامعہ شیخ عطاء الرحمن بدری استاذ جامعہ عالیہ عربیہ مئو منصۃ پر تشریف لائے۔ ترانہ جامعہ عالیہ عربیہ کے طالب محمد اسید نے مترنم انداز میں پیش کیا۔ نبی صلی الله عليہ وسلم کی شان میں نعت نبی ایک طالب جامعہ ہذا نے پیش کیا ۔پروگرام اپنے شیڈول کے مطابق آگے کو رواں ہوتا رہا – پروگرام میں تمام کمالات و خوبیاں اس سالانہ تقریب تقسیم اسناد میں بدرجہ اتم موجود تھیں ملک ہندوستان اور نیپال کے قومی جلسے جن قابلِ رشک خصوصیتوں کی بناء پر ملک بھر کے اربابِ علم و نظر سے خراج تحسین وصول کرتے آئے ہیں نیز مایہ ناز علماء کرام ہندوستان اور نیپال ہستیوں کی آمد نے سالانہ تقریب تقسیم اسناد کی رونق میں چار چاند لگادیا۔نظامت کی ذمہ داری شیخ شفیق احمد ندوی اثری استاد جامعہ نے ۔ نبھائی اور صدر شیخ مظہر احسن ازہریؔ حفظہ اللہ ناظم اعلیٰ جامعہ عالیہ عربیہ مئو رہے۔تکریمی پروگرام کا آغاز ہوا جس میں فارغین طلباء کو عمامہ اور سند فضیلت سے سرفراز کیا گیا۔
الوداعی کلمات پیش کرنے کے لئے مولانا اسامہ مطیع الرحمٰن عالیاوی حفظہ اللہ اور مولانا محمد غفران عالیاوی حفظہ اللہ تشریف لائے اور ان دونوں متخرجین نے تین منٹ کے اندر الوداعی تاثرات پیش کرنے کے ساتھ جامعہ کے اراکین، اساتذہ اور طلباء کی حق میں دعائے خیر کیے۔ مقرر خصوصی شیخ محمد شعیب مدنی حفظہ اللہ ایم اے مدینہ یونیورسٹی سعودی عرب وداعی مبلغ راجستھان ہند تشریف لائے اور انہوں نے زور دار خطاب پیش کیا پھر الوداعی نظم پیش کرنے کے لئے مولانا عبدالعلی عالیاوی جدید متخرج منصۃ پر تشریف لائے ۔ اس کے بعد شیخ کمال الدین سنابلی حفظہ اللہ سابق داعی ومبلغ جالیات سعودی عرب وخطیب جامع مسجد اہل حدیث وزیر آباد دہلی منصۃ پر تشریف لائے اور انہوں نے علم کی اہمیت وفضیلت اور فتنہ کے موضوع پر ایسی روح افزا تقریر کیے کہ علماء کرام ، طلباء جامعہ ہذا اور سامعین جھوم اٹھے، ہر ایک کی زبان پر کمال الدین سنابلی کا نام رچ بس گیا اور سامعین کے دلوں پہ مہرِ محبت ثبت کیے۔
استاذ محترم شیخ وحید رضا مدنی حفظہ اللہ 31 مارچ 2024 کو ریٹائر ہو رہے ہیں انہیں تکریمی اعزاز سے نوازا گیا اور انہوں نے تاثراتی کلمات پیش کئے اور خطاب میں کہا کہ میں 22 سال تک اس جامعہ عالیہ عربیہ مئو میں خدمت بحسن خوبی انجام دیتا رہا ہوں اور سبھوں کا شکریہ ادا کیا۔ جامعہ، اساتذہ اور طلباء کی حق میں دعا کی اور سب سے اخیر میں انعامات تقسیم کیا گیا جس میں فائزین طلباء کو انعامات سے نواز گیا اور باقی تمام طلباء کو تشجیعی انعامات سے نوازا گیا ۔
فارغین میں سے میرے چھوٹے بھائی مولانا محمد اصغر علی عبداللہ عالیاوی اور اس کے علاوہ مولانا اطیب الرحمن مشتاق عالیاوی ، مولانا حافظ دل محمد منصور عالم، مولانا عبداللہ شفیق عالیاوی، مولانا شمشاد شمیم عالیاوی، مولانا محمد غفران نعیم اختر عالیاوی، مولانا اظہر راعین منیر راعین عالیاوی، مولانا محمد معراج محمد بشیر عالیاوی، مولانا محمد اجالے محمد سلیم علیاوی حفظہم اللہ وغیرہ شامل ہیں ۔ پروگرام کا اختتام شیخ شفیق احمد ندوی اثری حفظہ اللہ استاذ جامعہ عالیہ عربیہ مئو کے تاثراتی زور خطاب اور دعائیہ کلمات سے ہوا ۔الحمد للہ بدھ کے دن ہندوستان اور نیپال کی ممتاز شخصیات کی موجودگی میں دستار فضیلت اور حفظ قرآن کریم کی دستار بندی بھی ہوئی جس میں شعبہ عربی سے77 طلباء اور شعبہ حفظ سے 1 طالب شامل رہے اور یہ عمل بھی بفضلہ تعالیٰ پوری کامیابی کے ساتھ پاے تکمیل کو پہنچا۔
بڑی ناسپاسی ہوگی اگر میں اراکین جامعہ ہذا، مشفق ومربی اساتذہ ، شیخ الجامعہ جامعہ عالیہ عربیہ مئو، اور دور دراز سے تشریف لائے مہمانان گرامی کا شکریہ ادا نہ کروں جنھوں نے اپنے وجود سے جامعہ ہذا اور طلبہ کو حوصلہ دیا اور پروگرام میں رونقِ اسٹیج رہے شیخ مظہر احسن ازہریؔ حفظہ اللہ ناظم اعلیٰ جامعہ عالیہ عربیہ مئو، ڈاکٹر عبدالحفیظ سنابلی حفظہ اللہ شیخ الجامعہ جامعہ عالیہ عربیہ مئو، شیخ محمد مظہر اعظمی حفظہ اللہ سابق استاذ جامعہ عالیہ عربیہ مئو، شیخ وحید رضا مدنی حفظہ اللہ استاذ جامعہ عالیہ عربیہ مئو، شیخ شفیق احمد ندوی حفظہ اللہ استاذ جامعہ عالیہ عربیہ مئو شیخ اسلم ریاضی استاذ جامعہ عالیہ عربیہ مئو، شیخ کاشف شکیل سلفی(نوجوان ادیب)، شیخ صلاح الدین لیث مدنی حفظہ اللہ ناظم عمومی جمعیت اہل حدیث روپندیہی نیپال وغیرہ قابل ذکر ہیں ۔اور پروگرام میں راقم الحروف کے ساتھ رفقاء سفر میں شیخ عبدالغفار سراجی دیودھا مدھوبنی بہار، شیخ مجیب الرحمان سراجی بیلہا ضلع سرہا نیپال، شیخ تجمل الحق فاروقی بیلہا ضلع سرہا نیپال اور مولانا عبدالتواب عبدالقدیر سلفی بیلہا ضلع سرہا نیپال شامل رہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ جامعہ ہذا کو ترقی عطا کرے اور اس کے اراکین اور اساتذہ کرام کو ہر آفات و بلیّات سے محفوظ رکھے۔ آمین

Related posts

فیفا ورلڈ کپ: مراکش کو24 سال بعد ورلڈ کپ میں ملی جیت

www.samajnews.in

کشتی کے چمپئن ’ملائم‘ سیاست میں بھی رہے چمپئن

www.samajnews.in

NEETمیں شاہین کی زبردست ’اُڑان‘،حفاظ طلباء کیNEET نتائج میں شاندار تاریخ ساز کامیابی

www.samajnews.in