قرب وجوار کے شعراء نے اپنی طرحی غزلیں اور رات میں آن لائن طرحی تحریری مشاعرہ میں اپنے کلام پیش کیے
اٹوابازار، سماج نیوز سروس: بزم اربابِ ادب اٹوا کی 86ویں ماہانہ طرحی نشست جناب ہدایت اللہ خان شمسی کی صدارات سیدعزیزالرحمٰن عاجز کی نظامت اور جناب شفیق فیضی صاحب کی ضیافت میں ”ہندوستان ٹراولس “میں ٹکوئیا چوراہے پرمنعقد ہوئی جس میں قرب وجوار کےشعراء ٕ نے اپنی طرحی غزلیں پیش کیں اور شب میں آن لائن طرحی تحریری مشاعرہ ہوا جس میں دوردراز کے شعرآ ٕ نے بھی اپنے کلام پیش کیے منتخب اشعار اردو دوست ،ادب نواز باذوق قارئین کی بصارتوں کے حوالےہیں۔
خدا کا نام بھی چھپ چھپ کے لینا پڑتا ہے
حصارِکفر میں ایماں ہے دیکھئے کیا ہو
ہدایت اللہ خان شمسی
وہی ہے سامنے پھر آج شہرِ سنگ ترا
پھرآج شامِ غریباں ہے دیکھیے کیا ہو
جمال قدوسی
کلاہ وتاج ہے بروقت سر پھرے کےسر
جلاکےشہرہی نازاں ہے دیکھیے کیاہو
ظہیررحمانی
وہ انقلاب کابانی زمیں کاپروردہ
محاذِ جنگ پہ دہقاں ہے دیکھیےکیاہو
ڈاکٹرایاز اعظمی
پرندے پیڑ پہ بیٹھے ہوئے ہیں آزردہ
چمن میں آج بہاراں ہے دیکھیے کیاہو
صغیررحمانی
جہاں پہ شہری سدا شادمان رہتے تھے
بناوہ شہر خموشاں ہے دیکھیے کیا ہو
نعیم ارشدالقاسمی
اندھیری شب سے بھلاکیامجھے نکالےگا
گہن میں خودمہِ تاباں ہے دیکھیے کیا ہو
التجاحسین نورصدیقی
ہےان کو ناز بہت اپنے تیرونیزے پر
ہمارے ہاتھ میں قرآں ہے دیکھیےکیاہو
سیدعزیزالرحمٰن عاجز
جلائے بیٹھےہیں شمع وفا ہواؤں میں
خدا ہمارا نگہباں ہے دیکھیے کیا ہو
شکیل ضاغط
زمیں پہ رات کی تاریکیوں کا قبضہ ہے
افق پہ شمس بھی رخشاں ہے دیکھیےکیاہو
عبدالرب جوہر
اماں کےشہر میں ہردن بپاقیامت ہے
نفس نفس یہ لبِ جاں ہے دیکھیےکیاہو
ضمیراحمدضمیرقاسمی
جنہوں نے بستی اجاڑی انہیں بہاروں پر
نثار پھر دلِ ناداں ہے دیکھیے کیا ہو
اعظم کنول میرٹھی
جدھربھی دیکھو چمن میں عروجِ نفرت ہے
گلوں کےدست میں پیکاں ہے دیکھیے کیاہو
عبدالاول اول سنگرام پوری
رجا ٕ منزلِ مقصود کرکےبیٹھےہیں
اندھیری شب ہے بیاباں ہے دیکھیے کیاہو
ارشداقبال
ضرور آج مریں گے بہت سے پروانے
یہاں پہ شمع فروزاں ہے دیکھیے کیاہو
عبدالمبین مبیں خان
ہےناز کفرکو اپنی عظیم طاقت پر
حریف صاحب ایماں ہے دیکھیے کیاہو
شفیق شہپر
طرح طرح کے مسائل سے آج ہرجانب
ہرایک فرد پریشاں ہے دیکھیے کیا ہو
رحمت علی راہی
ان کے علاوہ عبدالرقیب پردھان نے بھی اپنا انتخابی کلام پڑھا اس موقع پر مشتاق احمد،عبدالقیوم محمدمستقیم، امیرحمزہ ،افسرعلی ،نعیم الدین، محبوب، عبدالمبین، امتیاز احمد، اول نورانی وغیرہ شریک رہے۔