21.1 C
Delhi
جنوری 23, 2025
Samaj News

ممبئی میں ’’جشن ہندوستان‘‘کا 21واں عالمی مشاعرہ کل

21سالوں سے مسلسل منعقد کیا جارہا ہے مشاعرہ، مشاعرے کی صدارت محمد عارف نسیم خان کریں گے:جمال خاں
زاہدآزاد جھنڈانگری

ممبئی،سماج نیوز: وادیٔ اردو ادب نزد ڈیسوزا نگر کمپلیکس دوستی ایجوکیشنل سوسائٹی 90فٹ روڈ ساکی ناکہ کے زیر اہتمام ’تعلیم نسواں‘ کے عنوان سے منعقد ہونے جا رہا ہے۔ 25جنوری بروز جمعرات کو بعد نماز مغرب ایک عالمی مشاعرہ منعقد ہوگا جس میں ملک وپڑوسی ملک نیپال کے نمائندہ شعراء شرکت کریں گے۔ان خیالات کا اظہار ممبئی کے خادم اردو مشاعرہ’جشن ہندوستان‘ کے بانی جمال خاں نے نمائندہ خصوصی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔مسٹر جمال خاں نے آگے کہا کہ یہ مشاعرہ 21واں’جشن ہندوستان مشاعرہ‘ہے جس میں سامعین کی تعداد بہت ہوتی ہے الحمدللہ یہ مشاعرہ 21سالوں سے برابر منعقد ہو رہا ہے۔ اس مشاعرے کی صدارت عالیجناب محمد عارف نسیم خان سابق وزیر مہاراشٹرکریں گے۔پرگرام کے مہمان خصوصی شریف خاں ممبئی ہوں گے۔

شعراء کرام :جوہر کانپوری، زاہد آزاد نیپال، محترم قیصر خالد (آئی ،پی ایس)،افضل اٹاوی،جمیل ساحر مالیگانوں،یوسف رانا مکجاور مالیگاؤں، ابوالبیان، امرالقیس، جعفر بلرامپوری عالم نظامی اسعد بستوی، اختر الٰہ آبادی،سلمان کھونسو ی بلرا، اجمل عارف اعظمی، جعفر بلرامپوری ، عالم نظامی، افضل اٹاوی، اشہد اعظمی، نصیب اللہ بستوی،یاسر اعظمی، شاعرات میں محترمہ لتا حیا،محترمہ شبینہ ادیب،پونم وش کرما،پرتبھا یادو شرکت کریں گی۔ پروگرام کی نظامت مشہور شاعر ندیم فرخ و شمع فروزاں فتح محمد اٹوا بازار کریں گے۔

جمال خاں نے کہا کہ واضح رہے کہ یہ عظیم مشاعرہ تحریک تعلیم نسواں پر منعقد ہو رہاہے۔ جب ہماری بہن بیٹیاں تعلیم یافتہ ہوں گی تو ہمارے معاشرے سے شادیوں میں فضول خرچی اور غیر شرعی جہیز وبے جا خرافاتی رسم و رواج کے خلاف تحریک چلے گی جو دوستی ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام اور مسٹر جمال خان کی سربراہی میں منعقد ہورہا ہے۔ اس اہم مشاعرے میں ضرورتمند خواتین اسلام کو سلائی مشین عطا کی جائے گی۔ اللہ ان کے اس جذبہ کو سلامت رکھے۔ آمین

Related posts

بگھیل حکومت نے پیش کیا ’بھروسے کا بجٹ‘

www.samajnews.in

بلقیس بانو معاملہ: گجرات حکومت کو لگا ’سپریم‘ جھٹکا

www.samajnews.in

NDTVبورڈ میں اڈانی کی انٹری، پرنئے اور رادھیکا رائے کا استعفیٰ

www.samajnews.in