11.1 C
Delhi
جنوری 20, 2025
Samaj News

بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا

اُردو ادب کے درخشندہ ستارہ کی موت : محمد ظفر ترشولی
وہ جب شعر پڑھتے تھے تو لگتا تھا کہ ہم حقیقی دنیا میں سیر کررہے ہیں:سحر محمود
اردو ادب کیلئے منور رانا نے بڑے بڑے کاز کئے جسے بھلایا نہیں جاسکتا:امتیاز وفا

زاہدآزاد جھنڈانگری
جھنڈا نگر، سماج نیوز سروس: عہدِ حاضر میں اردو شاعری کے شہنشاہوں اور مشاعرے کی دنیا کے بے تاج بادشاہوں کی فہرست میں یوں تو ان گنت درخشندہ ستاروں کے نام درج ہیں لیکن ایک عرصہ سے جن دو درخشندہ و تابندہ ستاروں کے نام سرِ فہرست نظر آتے تھے وہ تھے ڈاکٹر راحت اندوری اور منور رانا کے نام، جو اب اللہ کو پیارے ہو چکے ہیں اور جن کے نام کے ساتھ لفظ مرحوم لکھتے ہوئے کلیجہ حلق کو آتا ہے۔ ان خیالات کا نیپال کے بزرگ شاعرمحمد ظفر ترشولی نے کی۔آپ نے آگے کہاکہ ’ان دونوں مایۂ ناز ہستیوں کے انتقال پر ملال کے بعد اردو شاعری کی دنیا میں جو خلاء پیدا ہو گیا ہے اسے پر کرنے میں صدیاں گزر جائیں گی پھر بھی کوئی امکان نظر نہیں آ رہا ہے کیونکہ بقول اقبال’بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا‘۔
نیپال کے نوجوان شاعر سحر محمود کپلوستو نے کہاکہ’منور رانا ایسے شاعر تھے جن کے کئی اشعار ضرب المثل کی شکل اختیار کر چکے ہیں۔ انھوں نے نئے اور اچھوتے موضوعات پر قلم اٹھایا اور اردو شعری و ادبی دنیا میں اپنی الگ چھاپ چھوڑی ۔ ماں، بیٹی، ہجرت، گاؤں ، شہر کو جس انداز سے موضوع سخن بنایا ان سے پہلے کسی کے یہاں ایسی نظیر نہیں ملتی۔ انھوں نے تمام شعبہ ہائے زندگی پر اشعار کہے اور اپنے منفرد انداز بیان کی وجہ سے لوگوں میں بے حد مقبول رہے۔ وہ جب شعر پڑھتے تھے تو معلوم ہوتا تھا کہ وہ حقیقی دنیا کی سیر کرا رہے ہیں۔ ہر خاص و عام کو ان کے اشعار میں اپنی زندگی کا عکس نظر آتا تھا۔ ان کے اشعار دل میں اترتے چلے جاتے تھے۔ان کی نثر نگاری بھی کمال کی تھی۔ اس میں بلا کی روانی ہوتی تھی۔ قاری تحریر کے بہاؤ میں ایسا بہتا چلا جاتا کہ وقت کا احساس ہی نہیں ہوتا تھا۔منور رانا جیسا موضوعاتی شاعر ہمیں ملنا مشکل ہے۔ وہ ماضی و حال پر یکساں اور گہری نگاہ رکھتے تھے۔
امتیاز وفا کٹھمنڈو نے منور رانا کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے اردو ادب کے لئے بڑے بڑے کاز کئے جسے بھلایا نہیں جاسکتا ہے۔

Related posts

حج 2024 :ہندوستان سے 1 لاکھ 39 ہزار 54 عازمین کا انتخاب

www.samajnews.in

رپٹن پی یو اور ڈگری انسٹی ٹیوٹ کا مولانا مفتی غلام یزدانی نے کیا دورہ

www.samajnews.in

وزیر اعظم مودی کی ماں ہیرا بین کا انتقال

www.samajnews.in