18.1 C
Delhi
فروری 11, 2025
Samaj News

ڈیوڈ ملر ٹی20-میں 2000رن بنانیوالے جنوبی افریقہ کے پہلے بلے باز

سید پرویز قیصر
ہندوستان کے خلاف گوہاٹی کے بارسا پارا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ میں ڈیوڈ ملر نے دھواں دھار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے79 منٹ میں47 بالوں پر آٹھ چوکوں اور سات چھکوں کی مدد سے آوٹ ہوئے بغیر106 رن بنائے۔ ان کی یہ سنچری اور اس قسم کے کرکٹ میں سب سے زیاد اسکور جنوبی افریقہ کو جیت نہیں دلاسکی اور وہ یہ میچ 16رن سے ہارگئی۔ ہندوستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ20 اوور میں تین وکٹ پر 237 رن بنائے تھے جسکے جواب میں جنوبی افریقہ مقررہ20 اوور میں تین وکٹ پر221 رن ہی بناسکی تھی۔
بائیں ہاتھ ڈیوڈ ملر کی یہ 106ویں ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ کی92 ویں اننگ میں یہ دوسری سنچری تھی۔ اپنی اس اننگ کے دوران وہ اس قسم کے کرکٹ میں دو ہزار رن مکمل کرنے میں بھی کامیاب رہے۔ وہ ایساکرنے والے جنوبی افریقہ کے پہلے اور کل ملاکر 20 ویں بلے باز بنے۔ اس میچ کے اختتام تک انہوں نے33.60 کی اوسط اور 144.67کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ دو سنچریوں او ر پانچ نصف سنچریوں کی مدد سے 2050رن بنائے تھے۔ وہ ایک مرتبہ صفر پر بھی آوٹ ہوئے ہیں۔ویسٹ انڈیزکے خلاف نارتھ ساونڈ میں20 مئی 2010 کو اپنا پہلا ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ کھیلنے والے ڈیوڈ ملر نے دو ہزار رن بنانے میں بارہ سال اور 135 دن کا وقت لیا۔ ایسا کرنے والے وہ سست بلے بازوں میں سے ایک ہیں۔
ان سے پہلے جنوبی افریقہ کی جانب سے ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں میں سب سے زیادہ رن بنانے کا ریکارڈ جین پال ڈومنی کے پاس تھا جنہوں نے 2007 اور2019 کے درمیان81 ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی75 اننگوں میں38.68 کی اوسط اور126.24 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ، گیارہ نصف سنچریوں کی مدد سے1934 رن بنائے تھے۔ وہ چھ مرتبہ اپنا کھاتہ نہیں کھول سکے تھے اور ان کا سب سے زیادہ اسکور آوٹ ہوئے بغیر96 رن ہے جو انہوں نے زمبابوے کے خلاف کمبرلی میں10 اکتوبر2010 کو ہوئے میچ میں73 منٹ میں 54بالوں پردس چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے بنایا تھا۔ ایک میچ میں انکی ٹیم آٹھ رن سے فاتح رہی تھی۔ڈیوڈ ملر کے ساتھ ساتھ کونٹن ڈی کوک نے بھی جین پال ڈومنی کو پیچھے دھکیل دیا تھا۔ انہوں نے گوہاٹی میں کھیلے گئے میچ میں123 منٹ میں48 بالوں پر تین چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے آوٹ ہوئے بغیر69 رن بنائے تھے جسکے بعد وہ ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میں جنوبی افریقہ کی جانب سے دوسرے سب سے زیادہ رن بنانے والے کھلاڑی بنے۔اس میچ کے اختتام تک انہوں نے جو 71ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ کھیلے ان کی70 اننگوں میں31.67 کی اوسط اور133.42 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ، بارہ نصف سنچریوں کی مدد سے1964 رن بنائے تھے۔ وہ چار مرتبہ اپنا کھاتہ نہیں کھول سکے تھے اور ان کا سب سے زیادہ اسکور آوٹ ہوئے بغیر79 رن ہے جو انہوں نیہندوستان کے خلاف بنگلور میں22 ستمبر 2019 کو ہوئے میچ میں73 منٹ میں 52بالوں پرچھ چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے بنایا تھا۔ ایک میچ میں انکی ٹیم نو وکٹ سے فاتح رہی تھی۔ فیصل فیچرس

Related posts

پاکستان نے ورلڈ کپ 2023 میں رقم کی تاریخ،400رنز بناکر ہاری نیوزی لینڈ

www.samajnews.in

ارجنٹینا فٹبال کا نیا بادشاہ، تیسری بار بنا ورلڈ چمپئن،میسی کا خواب پورا

www.samajnews.in

ٹی 20-ورلڈ کپ میں سب سے بڑا اُلٹ پھیر

www.samajnews.in