Samaj News

’’بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ، بیٹی سکھاؤ‘‘ پریکشا پے چرچا میں مضمون پر فاطمہ شانم اسلام کی وزیر اعظم آفس سے ستائش

گلبرگہ،سماج نیوز: گلبرگہ کے معروف تعلیم دان اورسیاسی قائد نجم الاسلام احمرکی دختر اورگریڈ 10 کی طالبہ، فاطمہ شانم اسلام جو کہ سپارکلس انٹرنیشنل اسکول گلبرگہ کی طالبہ ہیں اس وقت خوشگوار حیرت میں پڑ گئی جب خود ملک ہندوستان کے وزیر اعظم کی طرف سے بھیجا گیا ایک تعریفی خط انکو ملا ۔ وزیر اعظم کے دفتر کی طرف سے بھیجے گئے پیغام میں نوجوان طالبہ کے ’’پریکشا پہ چرچا‘‘ پر اظہار کیے گئے خیالات کی تعریف کی گئی۔ دفتر وزیر اعظم ہندوستان کے خط میں نوجوانوں میں اعتماد اور صلاحیتوں پر فخر کا اظہار کیا گیا ہے۔ خط میں مزید کہا گیا کہ اگلے 25 سال ان کے ذاتی کیریئر اور اہداف کے لیے ہی نہیں بلکہ ملک کے لیے بھی اہم ہیں۔ خط کا اختتام ان کے کیریئر اور زندگی کے حوالے سےنیک خواہشات کے ساتھ ہوا۔در اصل فاطمہ شانم اسلام نےدفتر وزیراعظم کی جانب سے منعقدہ پریکشا میں چرچا پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا تھا، انکےلکھےمضمون کی ستائش کے کے طور پرآج وزیراعظم کے دفتر سے انکو ایک خط موصول ہوا۔اس موقع پر فاطمہ شانم اسلام نے سینکڑوں طلباءکے درمیان میں پہچانے جانے اور خود ہندوستان کے وزیر اعظم کی طرف سے تعریف حاصل کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ خود ہندوستان کے وزیر اعظم کی طرف سے یہ ستائش کرنا واقعی بہت اہم ہے،میں بہت خوش ہوں اور مجھے امید ہے کہ ان تمام پروگراموں میں نوجوانوں کی طرف سے جو تجاویز، خیالات اور جذبات کا اظہار کیا گیا ہے وہ ٹھوس اقدامات کا باعث بنیں گے جو زمینی حالات کو بہتر سے بہتر بنا سکتے ہیں۔ شانم اسلام نے اس موقع کو فراہم کرنے اور اسکے لیے تیار کرنے کے لئے اسپارکلز انٹرنیشنل اسکول کی انتظامیہ اور پرنسپل کا شکریہ ادا کیا، اس کے علاوہ انہوں نے اپنے خاندان اوردوستوں کا شکریہ ادا کیا۔
شانم اسلام کاتعلق گلبرگہ کے معروف گھرانے سےہے، وہ جناب انوارالحق موتی سیٹھ صاحب، مرحوم قائد عالی جناب قمر الاسلام صاحب اور رکن اسمبلی محترمہ کنیز فاطمہ صاحبہ کی پوتی ہیں۔ اس موقع پر محترمہ کنیز فاطمہ صاحبہ،موتی سیٹھ اور نجم ال اسلام احمر صاحب نے شانم اسلام کو مبارکباد دی اور انکے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیر اعظم کے دفتر کی پوسٹ میں ایک تعریفی خط، پنچ پران تتوا سرٹیفکیٹ شامل ہیں، جس میں امرت کال اور ہندوستان کی ترقی کی 5 شقوں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

تعریفی خط کے مندرجات ذیل میں رکھے گئے ہیں:

پیاری فاطمہ شانم اسلام ’پریکشا پے چرچا‘ میں شرکت کرنے اور اس موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کرنے کے لیے آپ کا شکریہ، آپ جیسے نوجوانوں کے خیالات جان کر مجھے بہت خوشی ہوئی ہے۔ مجھے آج کی نوجوان نسل کی طاقت، اعتماد اور صلاحیتوں کو دیکھ کر بہت فخر ہے۔ ہمارے ملک کی امیدیں اور امنگیں اس نوجوان طاقت پر ٹکی ہوئی ہیں۔ آج نوجوانوں کے سامنے لامحدود امکانات اور مواقع ہیں۔ ٹیکنالوجی، طب، اختراع، کھیل، اسٹارٹ اپ وغیرہ آپ جس بھی شعبے میں اپنا مستقبل بنانا چاہتے ہیں اس میں سہولیات اور وسائل کی کوئی کمی نہیں ہے۔ اگلے 25 سال ہندوستان کا ’امرت کال‘ ہیں، جس کے دوران ہم آگے بڑھ رہے ہیں۔ ایک عظیم، ترقی یافتہ اور موثر قوم کی تعمیر کا عزم لے کر۔ اگلے 25 سال آپ کی تعلیم، کیریئر اور شخصیت سازی کے حوالے سے بہت اہم ہیں، جیسے جیسے آپ اپنا مستقبل سنواریں گے، ملک آپ سے ایک نئی سمت لے گا۔ مجھے پورا یقین ہے کہ ہندوستان کی نوجوان طاقت اپنے ذاتی فیصلوں کے ساتھ ملک کے فیصلے لے کر قوم کو ترقی کی نئی بلندیوں پر لے جانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ آپ زندگی کے ہر امتحان میں کامیاب ہوں، اس یقین کے ساتھ، میں آپ کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

پنچ پران تتوا سرٹیفکیٹ کے مندرجات:

ہندوستان 2047 میں آزادی کی صد سالہ جشن منائے گا، اس لحاظ سے اگلے 25 سال ہمارے لیے ’امرت کال‘ ہوں گے۔ آئیے ہم سب مل کر اس دور کو اپنی ملکی تاریخ کا روشن دور بنائیں۔ آئیے ہم سب ’پنچپران‘ کایا وچّا منسا کے پانچ اصولوں پر عمل کریں۔ آئیے ہندوستان کو نئی بلندیوں پر لے جائیں۔

پنچ پران تتوا

1- ایک ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر کا مضبوط عزم۔ 2 -غلامی کی ذہنیت سے آزادی۔ 3 -اپنے ورثے پر فخر ہے۔ 4- یکجہتی کو مضبوط کرنا۔ 5 -فرائض پر توجہ دیں۔

Related posts

مشرقی اترپردیش میں سیلاب نے مچائی تباہی

سینکڑوں گاؤں زیر آب ، لوگوں میں خوف و ہراس اور انتظامیہ کیخلاف ناراضگی :

www.samajnews.in

پانی کے بل پر 31دسمبر تک مکمل معافی

www.samajnews.in

مسلمان متحد ہوں اور باطل سے دور رہیں: خطبہ حج

www.samajnews.in