23.1 C
Delhi
جنوری 22, 2025
Samaj News

جیت کے رتھ پر سوار ٹیم انڈیا، لگاتار آٹھویں جیت کیساتھ ساؤتھ افریقہ کو 243رنز سے دی شکست

کولکاتہ، سماج نیوز: کولکاتہ کے ایڈن گارڈن میں کھیلے گئے آئی سی سی ونڈے ورلڈ کپ 2023 کے 37 ویں میچ میں ہندوستان نے وراٹ کوہلی کی ریکارڈ 49 ویں سنچری اور رویندر جڈیجہ کی 5وکٹوں کی بنیاد پر جنوبی افریقہ کو 243 رنز سے شکست دے کر جاری ٹورنامنٹ کی اپنی آٹھویں جیت درج کی۔ اس کے ساتھ ہی ہندستان نے پوائنٹس ٹیبل میں پہلا مقام حاصل کرلیا ہے۔ ہندوستان کی اس جیت کے ساتھ ہی اس کا نیٹ رن ریٹ جنوبی افریقہ سے بہتر ہو گیا ہے۔ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں وراٹ کوہلی کے 101 اور شریس ایئر کے 77 رنز کی بدولت 326 رنز بنائے۔ جس کے جواب میں جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 83 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ جنوبی افریقہ کے 5بلے باز دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے۔پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ٹیم انڈیا کی شروعات کافی اچھی رہی۔ روہت شرما اور شبھمن گل نے شروعاتی اوورز میں اچھے خاصے رن بنائے۔ روہت شرما کے آؤٹ ہونے کے ساتھ ہی رن ریٹ میں کافی گراوٹ دیکھنے کو ملی۔ لیکن وراٹ کوہلی اور سریش ایئر کی جوڑی نے اچھی ساجھیداری کرتے ہوئے اسکور 300کے اوپر پہنچا دیا اور آخری تین اوورز میں رویندر جڈیجہ نے کھل کر ہاتھ دکھائے اور چاروں طرف چھکے اور چوکوں کی بارش کردی۔

Related posts

ہیرا گروپ آف کمپنیز نے سپریم کورٹ میں 400 کروڑ جمع کرایا، یہ رقم میں نے خود عدالت کو پیش کیا ہے: ڈاکٹر نوہیرا شیخ

www.samajnews.in

حسین الحق عملاً صوفی ہونے کے ثبوت فراہم کرتے تھے:سید محمد اشرف

www.samajnews.in

تبریز انصاری موب لنچنگ معاملے کے سبھی 10قصورواروں کو 10-10سال کی سزا

www.samajnews.in