21.1 C
Delhi
جنوری 23, 2025
Samaj News

دہلی کی عائشہ خاتون اپنے سسرال فرانس پہنچی

نئی دہلی، سماج نیوز: عائشہ بنت مولانا عبدالمبین ندوی کی شادی گذشتہ سال 8 دسمبر 2022 کو دہلی سے متصل سرلاوہار لونی میں ایک صالح فرانسیسی نوجوان جورڈن الحسنی (پائلٹ )سے ہوئی تھی، بچی کے والد مولانا ندوی نے ہمارے نامہ نگار سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ یہ شادی بالکل سنت کے مطابق ہوئی، معروف اسکالر شیخ صلاح الدین مقبول احمد نے نکاح پڑھایا ، جوڑے کو اپنے نیک دعاؤں سے نوازا، اس نکاح کو فرانس میں رجسٹرڈ ہونے اور دیگر قانونی کاروائی، و ویزا کے جاری ہونے میں نودس ماہ کا عرصہ لگا، کاروائی مکمل ہونے کے بعد 25اکتوبر کو لڑکا دہلی آیا، اور 27 کو 2بجے دن میں بذریعہ وستارا ائیر لائن اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دونوں نے پیرس کے لئے اڑان بھری،پیرس کے وقت کے مطابق رات 10بجے اور دہلی کے وقت کے امطابق رات ایک بجے پیرس ایئر پورٹ پر لینڈ کیا، 6500 کلومیٹر کی مسافت 10 گھنٹے میں طے کی، تین گھنٹے کا فرق رہا، اثناء سفر کوئی دقت نہیں ہوئی، بقول بیٹی،پیرس ائیر پورٹ دہلی ایئر پورٹ سے چار پانچ گنا بڑا ہے، ہلکی بارش اور خنک موسم میں پیرس میں قدم رکھا، لڑکے کے والد جو جہاز میکنک ہیں گاڑی لیکر استقبال کیا، اللہ کا فرمان ہے: وخلقناکم ازواجا (النباء: ۸ ) اور ہم نے تم کو جوڑا جوڑا پیدا کیا، بیشک جوڑے آسمانوں میں طے ہوتے ہیں، فرانس جیسے دور دراز مغربی ملک میں بیٹی کی شادی کرنا خواب اور جوئے شیر لانے کے مترادف تھا، مگر اللہ نے اس خواب کو حقیقت میں بدلا ، لڑکا دہلی کی وزٹ پر آیا، جامعہ ریاض العلوم میں ملاقات ہوئی، اسے یوروپ کی ملحدلڑکیاں پسند نہیں تھیں، وہ موحد وصحیح العقیدہ بچی سے شادی کا خواہاں تھا جسے اللہ نے پورا کیا۔ دونوں خوش ہیں بچی نے انگلش اور کچھ فرنچ سیکھی، مزید تعلیم وہاں ہوگی، بقول الحسنی :فرانس کا قانون ہے جو وہاں رہائش کی غرض سے آتا ہے تو حکومت اسے فرنچ سیکھنے کے لئے سرکاری اسکول فراہم کرتی ہے، چنانچہ عائشہ کا بھی پہلے آفیشیل استقبال اور انٹرویو ہوگا، اس کے بعداس کے لیول کے مطابق اس کی رہائش سے قریب اسےحکومت اسکول فراہم کرے گی، اللہ سے دعا ہے کہ اس جوڑے کے لئے آسانیاں پیدا فرمائے اور ازداوجی زندگی خوشگوار بنائے، نیز وہاں کے ماحول میں دین و عقیدہ پر قائم رکھے ۔آمین

Related posts

ممتاز عالم دین کو پھانسی دے سکتی ہے سعودی عرب

www.samajnews.in

تعلیم کا مقصد ملازمت نہیں، زندگی میں آگے بڑھنے کی طاقت ہونا چاہئے:نجیب جنگ

www.samajnews.in

روسی میزائل پولینڈ میں گرا، دو کی موت، الرٹ پر پولینڈ کی فوج

www.samajnews.in