23.1 C
Delhi
جنوری 22, 2025
Samaj News

جامعہ رحمت گھگھرولی کے خادم قاری وسیم رحمتی کے والد ماجد غالب حسن کے انتقال پر عالم دین مولانا عبداللہ مغيثی کا تعزیتی پیغام

سہارنپور، سماج نیوز: (احمد رضا) علاقہ کی معزز شخصیت غالب حسن مرحوم کی وفات پر آپکے گھرانہ کی بڑی بزرگ شخصیت و سرپرست عاشق ملت مولانا حکیم محمد عبداللہ مغیثی قومی صدر آل انڈیا ملی کونسل نے اپنے تعزیتی پیغام میں اپنے قلبی تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عزیزم محمد وسیم سلمہ کے والد کی اچانک وفات سے غمزدہ اور متاسف ہوں،یہ ہم سبھی کے لئے صبر آزما مرحلہ ہے، یقینا زندگی یوں تو ایک عارضی ٹھکانہ ہے لیکن کچھ رشتے ایسے ہوتے ہیں ان کی موت کا صدمہ واقعی ایک امتحان ہوتا ہے، جس کا ہم سبھی کو شدت سے احساس بھی ہے،والد کا رشتہ ماں کے بعد تمام انسانی رشتوں میں مقدس اور اعلیٰ تصور کیا جاتا ہے، باپ ایک ایسا درخت ہے جو آگ اور دھوپ کو خود برداشت کرتا ہے لیکن اپنی اولاد کو سخت ترین گرمیوں میں بھی ٹھنڈک اور راحت فراہم کرتا ہےلیکن موت کا آنا نظام خداوندی ہے، جو کچھ بھی اللہ نے دنیا میں کسی کو دیا ہے وہ اسی کا ہے ،ہر چیز کے لیے اس کی طرف سے ایک مدت اور وقت مقرر ہے اور اس وقت کے آجانے پر وہ چیز اس دنیا سے اٹھا لی جاتی ہے چودھری غالب حسن ایک نیک صفت ہونے کے ساتھ ساتھ بہت محنت کش اور خوددار آدمی تھے،ایک لمبے عرصے سے اپنے ضعف کے باوجود محنت سے کبھی نھیں گھبراتے تھے، میری جانب سے پورے خاندان و پسماندگان اور تمام عزیز و اقارب کی خدمت میں تعزیت مسنونہ پیش ہے۔
سکریٹری شعبہ دینی تعلیم آل انڈیا ملی کونسل مولانا ڈاکٹر عبدالمالک مغیثی گہرے دکھ و درد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یقینا باپ اللہ کی ایک عظیم ترین نعمت ہے، خوش نصیب اور خوش قسمت ہیں وہ لوگ جنہیں یہ عظیم نعمت میسر ہے محمد وسیم سلمہ جامعہ رحمت کے ایک متحرک و فعال فرد ہے اور ان کے والد ماجد مرحوم میرے تایا زاد بھائی تھے، ان کے والد ماجد کے انتقال کا صدمہ نہ صرف مرحوم کے اہل خانہ کا ہے بلکہ ذاتی طور پر میرے لئے بھی یہ ایک گہرا صدمہ ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ مرحوم انتہائی خوش اخلاق اور درد دل رکھنے والے نیک و پرہیز گار انسان تھے،انھوں نے اپنی محنت، دیانت داری اور وفاداری کے ساتھ ساتھ اپنے قائم کردہ اصولوں، خیالات، سوچ، فکر، اخلاقی معیار کو برقرار رکھتے ہوئے ایک بھر پور زندگی گزاری ہے اور اس کا عملی اعتراف علاقے میں دیکھنے کو ملا ہے۔بلاشبہ یہ غم بہت صبر آزما ہے۔ ان کے انتقال کا جو المناک حادثہ پیش آیا، اس پر اپنی جانب اور جامعہ رحمت گھگھرولی کے تمام عملہ و اساتذہ کرام کی جانب سے تمام بہن بھائیوں، اہل خانہ بالخصوص قاری محمد وسیم رحمتی کو تعزیت مسنونہ پیش ہے، اللہ تعالیٰ مرحوم رحمہ اللہ علیہ کی کامل مغفرت فرما کر درجات عالیہ سے نوازے اور آپ حضرات اور ہم سب پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے، اور ان کے اہل وعیال اور متعلقین پر ہمیشہ اپنے فضل وکرم کا سایہ رکھے۔
اس موقع پر جامعہ رحمت گھگھرولی میں ایک تعزیتی نشست منعقد ہوئی جس میں مرحومؒ کے لیے ایصال ثواب اور دعاے مغفرت اور پسماندگان ومتعلقین کے لیے صبر کی دعا کی گئی! آپکی تعزیت کر نے والوں میں خاندان کے سرپرست الحاج ماسٹر محمد یوسف ، بزرگ شخصیت صوفی معین الدین صاحب ، مولانا طیب قاسمی عماد پور ، حافظ عارف مرزاپور ، ہاشم چودھری ، عبدالقیوم پردھان ، طالب چودھری، امجد سلمانی ، عابد سلمانی ، راکب چودھری ، عمران چودھری ، مولانا عبدالخالق مغیثی ، انعام پردھان ، چودھری دلشاد پوسوال ، طاہر چودھری ، مولانا مصروف ، بھائ یونس امیر جماعت ، مولانا عبدالقادر مغیثی ، حاجی نثار ، حاجی اویس ، مسرور پردھان ، حاجی صابر ، حافظ راشد ، چودھری عطاء الرحمن ، مولانا سلمان ایوبی ، مولانا عبدالماجد مغیثی ، قاری عبدالقادر ، مولانا سفیان رشیدی ،قاری شہریاب ، جامعہ کے اساتذۃ اور طلبہ اور متعلقین احباب واقارب اور بستی کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Related posts

پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف نہیں رہے

www.samajnews.in

دھوکے باز ہے شندے

www.samajnews.in

یہودی 1000سال تاریخ کے آئینے میں

www.samajnews.in