اٹوا، سماج نیوز: ہمارا پیارا ملک ہندستان ہمارے دلوں میں بستا ہے اس کی حفاظت کرنا ہے ہم سب کی ذمہ داری ہے یہ ملک طویل جدو جہد اور بڑی قربانیوں کے بعد آزاد ہوا ہے ، آج ہم 77واں یوم آزادی منا رہے ہیں۔ہمارا ملک 15 اگست 1947 کو انگریزوں کے ظلم وستم سے تو آزاد ہوگیا پر غربت،جہالت،رشوت، کرپشن اور فسادیوں کے دنگوں سے آزاد نہیں ہوسکا آج ہر طرف لوگ ایک دوسرے پر ظلم و ستم ڈھا رہے ہیں بس ضرورت کہ ہم سب مل کر عہد کریں ہر طرف امن و امان ، پیار و محبت و بھائی چارہ کا علم بلند کریں گے پیار و محبت سے ملک کو ترقی کی نئی منزل تک لے جائیں گے۔یہ سب باتیں مدرسہ رئیس العلوم اٹوا کے صدر مدرس جناب صفی الرحمن فرقانی صاحب نے مدرسہ میں منعقد جشن آزادی کی ایک تقریب میں کہیں۔پروگرام کچھ طرح تھا کہ مدرسے کے ایک طالب علم نے تلاوت کلام پیش کیا حمد و نعت پیش کئے گئے پھر حافظ صفی الرحمن صاحب کے ہاتھوں پرچم کشائی کی گئی ساتھ ساتھ قومی گیت اور قومی ترانہ پیش کیا گیا بچوں نے حب الوطنی پر تقریر اور نظم بھی پیش کئے۔پروگرام بہت ہی شاندار رہا تقریبا ڈیڑھ گھنٹے تک چلا ۔ اس تقریب میں ماسٹر راکیش یادو،ارشد صاحب اصغر علی صاحب مظہر علی اور گاؤں کے مرد وخواتین بڑی تعداد میں شریک رہے ۔حاضرین، بچوں و بچیوں میں شیرینی تقسیم کی گئی پھر آخر میں تمام شرکاء کے شکریے کے ساتھ مجلس کا اختتام ہوا۔