23.1 C
Delhi
جنوری 22, 2025
Samaj News

جامعہ احسن العلوم، بی بلاک جہانگیر پوری میں جشن یوم آزادی کا انعقاد

نئی دہلی، سماج نیوز: ہر سال کی طرح امسال بھی جامعہ احسن العلوم بی بلاک جہانگیر پوری میں نہایت تزک واحتشام کیساتھ جشن یوم آزادی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جامعہ ہذا کے طلباء نے دیش بھکتی گیت ونظمیں وقومی ترانہ پیش کیا اور اپنی خوبصورت اور شاندار آواز سے مجلس میں نہ صرف سماں باندھ دیا بلکہ سامعین سے داد تحسین بھی وصول کیا ۔ اس بار علاقہ کے سبھی ورگوں کی شرکت قابل دید تھی جے این یو میں پی ایچ ڈی کررہے مہمان مکرم مفتی ارشاد ومندر کے پجاری اروند مشرا جی گردوارہ کے مہنت گرو دیو سنگھ جی مولانا جسیم کی نظامت ومولانا ریحان ندوی بھائ تبریز خان وفخر الدین ومہمان خصوصی 17نمبر وارڈ کے کاؤنسلر اجیت یادو جی نےجشن آزادی کی حصولیابی پر اپنے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے دیش پر قرباں ہونے والے شہداء کو نہ صرف یاد کیا بلکہ انہیں خراج عقیدت بھی پیش کیا۔ سبھی مقررین نے اپنے اہنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بڑی مشکل سے ہمیں یہ آزادی ملی ہے اس کو سنبھالنے بچانے اور آپسی بھائی چارہ بنائے رکھنےکی ذمہ داری ہم سب کی ہے اس لیے پیار محبت سے جیو اور جینے دو فارمولے سےہم اپنے وطن کو مزید آگے بڑھاسکتے ہیں۔ اس پروگرام کے سنیوجک اور جامعہ ہٰذا کے پرنسپل جناب محمد عارف صاحب نے موجودہ صورتحال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ ایک سا نہیں رہتا جسطرح رات کی اندھیری کے بعد دن کا اجالا یقینی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ایسے حالات سے نمٹنے کیلئے پیارے نبی صلعم کی رہنمائی ملتی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صبر کیساتھ اللہ سے فریاد اور اپنے اخلاق وکردارکو درست رکھیں اور نفرتوں کے ماحول میں محبتوں کا دیا جلائے رکھیں، انشاءاللہ
اللہ کی نصرت و محبت آسمان سے ضرور اتریں گی پرنسپل موصوف نے مزید لوگوں کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہا کہ ہمارے آباؤ اجداد نے مل جل کر جس طرح اپنے وطن سے انگریزں کو نہ صرف بھگایا بلکہ اپنا آئین سنویدھان مرتب کیا اسی طرح سے ہم یہاں مل جل کر رہیں گے بھی جئیں گے بھی اور یہیں مریں گے بھی یہ حق ہم سے کوئی نہیں چھین سکتا۔مولانا اخلاق، حاجی ضمیر الدین وحاجی محمد ساجد بھائی، اکرم انصاری، حاجی نعیم سیفی، حاجی بابو، حاجی ماسٹر حبیب، محمد اسلام، علیم ملک، محمد اسلام، ملک پرویز، مرزا بھائی، رئیس لزم مرزا، احتشام مرزا، محمد نسیم، جاوید ملک، حاجی محمد نور، محمد افضل، محمد اجمل، محمد امجد ومحمد نسیم، محمد گلفام سلمہ و علی شیر ورون جی، نریندر جی، شیام جی، کرمجیت جی، ہیمنت جی کے علاوہ علاقہ کے معتبر اور اہم شخصیات بلا تفریق مذہب وملت نہ صرف شرکت کی بلکہ اپنی یکجہتی کا ثبوت بھی دیا۔ یہی سچے اچھے ہندوستانی کی خوبصورت علامت ہے۔ آخر میں پرنسپل موصوف نے سبھی مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور ہندوستان زندہ باد کے نعروں سے اس خوبصورت پروگرام کا اختتام کیا گیا۔

Related posts

راہل گاندھی کی قیادت میں نفرت و بدامنی کا خاتمہ کر کے 8برس پہلے والی پرامن فضا بحال کرے گی’بھارت جوڑو یاترا‘:طار ق صدیقی

www.samajnews.in

اتراکھنڈ سرنگ حادثہ: جیت گئی سانسیں، 41مزدوروں کو بحفاظت نکالا گیا

www.samajnews.in

54 بچوں کے باپ کی 75 سال کی عمر میں وفات

www.samajnews.in