23.1 C
Delhi
جنوری 23, 2025
Samaj News

شبلی کالج شعبہ اردو کے طالب علم کا بڑا کارنامہ ، محمد اسجد اردو میڈیم طلباء کیلئے مشعل راہ: پروفیسر محمد طاہر

اعظم گڑھ،سماج نیوز (ذاکر حسین) شبلی کالج شعبہ اردو کے سابق طالب علم محمد اسجد نے نیٹ،جے آر ایف میں کامیابی کا جھنڈا لہرایا ہے۔اس موقع پر صحافی ذاکر حسین سے گفتگو کرتے ہوئے اسجد نے اپنی کامیابی کا سہرا والدین،اساتذہ اور دوستوں کے سر باندھا ہے۔اسجد کی اس کامیابی پر شبلی کالج اعظم گڑھ کے پرنسپل ڈاکٹر افسر علی،شبلی کالج شعبہ اردو صدر پروفیسر محمد طاہر، عقیل احمد،ابو رافع،ندا شفیق ،زہرہ اقبال اور شبلی کالج شعبہ اردو کے سابق طالب علم محمد شمیم وغیرہ نے خوشی اور نیک خواہشات کا ہے۔محمد اسجد کا تعلق اعظم گڑھ کے گاؤں چکیا حسین آباد سے ہے۔آپ کے والد محمد اظہر نے بیٹے کی کامیابی پر اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے۔اسجد کی ابتدائی تعلیم آبائی گاؤں چکیا حسین آباد کے مکتب سے ہوئ۔ہائی اسکول اور انٹرمیڈیٹ جنتا انٹر کالج نظام آباد سے کیا۔گریجویشن شبلی نیشنل پی جی کالج اعظم گڑھ سے کی اور ماسٹرس حال ہی میں جواہر لعل نہرو یونیورسٹی نئی دہلی سے مکمل کیا۔اس موقع پر پروفیسر محمد طاہر نے کہا کہ محمد اسجد اردو میڈیم طلباء کیلئے مشعل راہ ہیں۔انہوں نے اپنی کامیابی کے ساتھ ایک بات صاف کر دی کہ اگر انسان چاہے تو کچھ بھی مشکل نہیں ہے۔فلاحی تنظیم الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ ) ٹیم نے بھی محمد اسجد کو مبارکباد پیش۔

Related posts

خانہ کعبہ میں طواف کے دوران بارش کا خوبصورت منظر

www.samajnews.in

مستحقین زکوٰۃ

www.samajnews.in

مجرمانہ الزامات کا سامنا کرنے والے پہلے امریکی صدر بنے ڈونالڈ ٹرمپ

www.samajnews.in