ملکاپور، سماج نیوز : ( محمد احسان سر ) مشہور و معروف شخصیت فیضان اللہ خان لیڈر کے چھوٹے بھائی کامران اللہ خان تحسین اللہ خان اکولہ نے حال ہی میں شری سد گرو دت انسٹی ٹیوٹ آف فارمیسی، کوہی، ضلع ناگپور سے ڈپلومہ آف فارمیسی میں نمایاں کامیابی حاصل کی اس ضمن میں سابق ایم ایل سی ڈاکٹر رنجیت پاٹیل اور مشہور و معروف شاعر و مدرس صابر کمال سر اکولہ نے کامران اللہ خان کی کامیابی کو سراہتے ہوئے انہیں دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور ان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی خوشی کی بات ہے کہ ہمارے عزیز فیضان اللہ خان لیڈر کے چھوٹے بھائی نے امسال ڈپلومہ آف فارمیسی میں نمایاں کامیابی درج کرائی اور اعلیٰ مقام حاصل کیا اس لئے میں ان کو ان کے والدین اور فیضان خان بھائی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ کامران اللہ خان مستقبل میں سخت محنت ، لگن و اعلیٰ ومعیاری تعلیم حاصل کرے گے اور عزت و وقار کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک قوم وملت و معاشرے کا نام روشن کرے گے اس طرح سابق ایم ایل سی ڈاکٹر رنجیت پاٹیل اور محمد صابر کمال سر نے حوصلہ افزائی کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دعاؤں سے نوازا۔
next post