23.1 C
Delhi
جنوری 23, 2025
Samaj News

ہر مذہب وملت کے جذبات کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی قربانی اللہ کے نزدیک عظیم ہے:طارق صدیقی

نئی دہلی، سماج نیوز: دہلی مائنارٹیز ویلفیئر فیڈریشن کے چیئرمین طارق صدیقی نے ایک بیان میں کہا کہ عیدالاضحی کے پیش نظر دہلی کے مسلم علاقوں میں مقامی تنظیموں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عیدالاضحی کے موقع پر لوگوں کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ لوگوں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ہم بھی اپیل کرتے دہلی کے ایل جی سے کہ وہ دہلی پویس، جل بورڈ کے سی ای او کو خصوصی طور پر ہدایت کریں کہ وہ امن و امان کے مناسب انتظامات کریں،خاص طور پر مسلم اکثریتی علاقوں میں عید الاضحی کے تینوں دنوں میں صفائی ستھرائی اور بجلی اور پانی کا انتظام کیا جائے تاکہ بجلی اور پانی کی سپلائی جاری رہے اور صفائی کا بھی مناسب انتظام کیا جائے اور گلیوں،مساجد کے اردگرد و اہم شاہراہوں پر سفیدی کی جائے، جراثیم کش ادویات کے مناسب انتظام کئے جائیں اور جس طرح عیدالاضحی کے تہوار پر قربانیاں دی جاتی ہیں ا س کے پیش نظر انتظامیہ آپسی بھائی چارے کے ساتھ خوشی منانے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔ کمیٹی کے چیئرمین طارق صدیقی نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ قربانی کے تین دنوں میں کوئی ایسا کام نہ کریں جس سے دوسروں کو پریشانی ہو اور قربانی سڑکوں، گلیوں یا کھلی جگہوں پر نہ کی جائے، ان کی گندگی سڑکوں پر نہیں بلکہ گاڑیوں کے کوڑے دان میں پھینکی جانی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قربانی کے جانوروں کے باقیات سڑک پر پھینک دی جاتی ہیں جس سے راہگیروں میں مسائل اور بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے جس کی شریعت اجازت نہیں دیتی اور مہذب معاشرہ بھی ایسا کرنے پر اعتراض کرتا ہے۔ وہ مسلم معاشرے کو بری نظر سے دیکھتا ہے، اس سے بچنے کے لیے مسلمانوں کو قربانی کے عمل میں شرعی حکم پر عمل کرنا چاہیے اور یہی موجودہ حالات کی ضرورت بھی ہے۔ صدیقی نے کہا کہ ہمارا دین اور شریعت بھی ہمیں اپنے پڑوسیوں کے حقوق کا احترام کرنے کا حکم دیتی ہے، اس لیے ہمیں قربانی کے جانوروں کی کوئی بھی تصویر، ویڈیو وغیرہ سوشل میڈیا پر نہیں ڈالنا چاہیے، تاکہ کسی کوپریشانی نہ ہو اور تہوار سب کو ساتھ لے کر محبت اور یکجہتی کے ساتھ منایا جائے کیونکہ اسلام ہمیں سکھاتا ہے کہ ہر مذہب اور برادری کے جذبات کو مدنظر رکھ کر کی جانے والی قربانی اللہ کی نظر میں بہت عظیم ہے۔ طارق صدیقی نے کہا کہ ایسے مواقع پر عوامی نمائندوں کو بھی اپنی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے اور وہ کام کرنا چاہیے جو کونسلرز اور اراکین اسمبلی کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔جب عوامی نمائندے اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں سرگرم ہوں گے تو ملک میں ہر جگہ باہمی بھائی چارہ برقرار رہے گا اور خیر سگالی کو فروغ ملے گا۔

Related posts

مسلم افراد کے بیشتر معاملات میں سرکاری مشینری کی منفی سوچ انصاف کے حصول میں بڑی رکاوٹ:سینئر ایڈوکیٹ محمد علی

www.samajnews.in

ہیرا گروپ نے امانتوں کو جاری کرنے کا کیا اعلان

www.samajnews.in

راجیہ سبھا میں یکساں سول کوڈ بل پیش، اپوزیشن کا ہنگامہ

www.samajnews.in