18.1 C
Delhi
جنوری 22, 2025
Samaj News

ہیرا گروپ ماضی حال اور مستقبل کے تناظر میں

روشن ماضی اور تابناک مستقبل کو ہمیں فراموش نہیں کرنا چاہئے

نئی دہلی، سماج نیوز: (مطیع الرحمٰن عزیز)کسی بھی کمپنی یا معیشت کے کئی پہلو ہوتے ہیں۔ جس پر نظر رکھنا بے حد ضروری ہوتا ہے۔ کسی کی موجودہ حالت کو دیکھ کر ہمیشہ کی خدمت کو فراموش کرنا ناسمجھ اور غیر معقول لوگوں کا کام ہوتا ہے۔ انسان جلد باز اور کوتاہ دست پیدا کیا گیا ہے۔ دنیا میں کسی کی عمر بھر خدمت کی جائے۔ اگر چند لمحہ کے لئے تھوڑی سی غفلت حالات اور معاملات کی وجہ سے ہو جائے تو جلد باز انسان اس زندگی بھر کی خدمت کو فراموش کرکے پل بھر کی حالت کو بڑا بنا کر پیش کرتا ہے۔ ٹھیک وہی معاملہ آج ہیرا گروپ آف کمپنیز کے ساتھ ہے۔ ہیرا گروپ آف کمپنیز 1995 سے مارکیٹ میں آئی اور مکمل 22 سال تک اپنی ترقی بڑی رفتار کے ساتھ طے کی۔ اس دوران لاکھوں لوگوں نے مسلسل بیس سال تک کمپنی سے منسلک رہتے ہوئے انوسٹمنٹ کے ذریعہ استفادہ کیا۔ بچوں کے تعلیم، بیٹیوں کی شادیاں، گھروں کی باز آباد کاری، نونہالوں کی تعلیم اور بزرگوں کی دواؤں کا انتظام بڑے پیمانے پر کام کیا گیا۔ وہیں ان بیس بائیس سالوں میں فلاحی، رفاہی اور سیاسی و سماجی تنظیموں ، مدارس اور اسکولوں نے بھی بڑے پیمانے پر ہیرا گروپ سے امداد و تعاون لے کر اپنی ضروریات پوری کیں۔ یہ سب کہنے کی بات نہیں ہے۔ اور نہ ہی کمپنی اور اس کے ذمہ داروں نے اس بات کا کبھی کسی کے سامنے اظہار کیا۔ کیونکہ کمپنی کے لوگوں کی خلوص نیت نے کبھی اس بات کی اجازت نہ دی کہ کسی شخص یا تنظیم کے عزت نفس کو ٹھیس پہنچے اور دینی و اخروی لحاذ سے کئے گئے کاموں کے اجر کو ضائع نہ کیا جائے ۔ لیکن بات یہاں پیش کرنے کی ایک خاص وجہ یہ بھی کہ اگر کچھ کم ظرف لوگ اس بات کا بکھان کرتے ہوئے نظر آتے ہیں کہ ان مشکل حالات میں لوگوں کی امانتیں کمپنی میں رکی ہیں۔ تو عوام کو یہ بھی دیکھنا چاہئے کہ کیا یہی چند سال کمپنی کی پوری عمر تھی۔ یا اس سے پہلے کے بھی کچھ ریکارڈ پر نظر ڈالنی چاہئے۔ ہونا تو یہ بھی چاہئے کہ کیا کمپنی دوسری کمپنیوں کی طرح اپنی دیگر تجارت سے منسلک ہے یا سب کچھ ٹھپ پڑا ہے۔ کیا اس کمپنی کا مالک اس کے لئے کوشاں ہے ۔ اور اگر نہیں ہے تو کیوں اور ہے تو کتنا کوشش کر رہا ہے۔

لہٰذا ہیرا گروپ آف کمپنیز کوشش کے بقدر اگر اندازہ کیا جائے تو اول دن جب سے کمپنی کا معاملہ ہوا ہے ، تمام معاملات ٹھپ پڑے ہیں۔ اسے چلنے پھرنے کی مہلت اور چلانے کیلئے کوئی بھی راستہ نہیں کھولا جا رہا ہے۔ ہیرا گروپ آف کمپنیز کی دوسری کوئی حرکت سوائے اس کے نظر نہیں آئی کہ ہر ممکن کوشش اس بات میں صرف کر دیا جائے کہ لوگوں کی امانتوں کو کیسے بچایا جائے۔ یعنی دن رات اور چوبیس گھنٹے ہیرا گروپ اس کوشش میں ہے کہ نقصانات اپنے سر پر اٹھا کر لوگوں کی امانتوں کو برباد ہونے سے بچا لیا جائے۔ روشن ماضی کی داستان دیکھیں تو نہ صرف سرمایہ کاروں نے کمپنی سے فائدہ اٹھایا ، بلکہ حکومت نے بھی بے انتہا رقم انکم ٹیکس کی شکل میں حاصل کیا۔ خود ہیرا گروپ آف کمپنیز نے عالمی پیمانے کے خدمات انجام دے کر لوگوں کے دلوں میں جگہ بنائی۔ چاہے وہ کویت میں پھنسے ہوئے پانچ ہزار ہندستانیوں کی مدد کا معاملہ ہو جنہیں اپنے خرچ پر سپریم کورٹ میں پٹیشن کے ذریعہ کام کرنے کی بات ہو یا اڑی بم دھماکے میں بیس شہید فوجی جوانوں کے اہل خانہ کو زندگی بھر خرچ دینے کی اور ان کی ہمت افزائی کرنے یا ان کے بچوں کی تعلیم کے اخراجات کے اٹھانے کا مسئلہ ہو۔ روہنگیا کے پناہ گزینوں کی امداد اور سالہا سال ان کے لئے کیمپ، کھانا اور دواؤں کی تقسیم کا معاملہ ہو۔ کیرل سیلاب میں سو میٹرک ٹن چاول اناج کی فراہمی اور سرکاری اکاؤنٹ میں کروڑوں روپئے کی امداد کا معاملہ کسی سے ڈھکا چھپا ہوا نہیں ہے۔ کل ملا کر ہیرا گروپ آ ف کمپنیز نے ہر اس شخص کے سر پر ہاتھ رکھ کر سہارا بننے کا کام کیا جس کی تکلیف کو دیکھا۔ لیکن پھر بھی کچھ نا معقول افراد اس بات کی تشہیر کرتے ہیں کہ کمپنی میں یہ حالت ہو گئی ۔ ماضی میں کیا کچھ ہوا اس بات پر کسی نے کبھی توجہ دینے کی ضرورت محسوس نہیں کی۔ لوگوں کو کیرل میں اسی کمپنی کی ماتحتی میں چلنے والے انجینئرنگ کالج کے تعلق سے معلومات نہیں۔ فائیو اسٹار سہولت سے مزین جامعہ نسواں السلفیہ کے تعلق سے نہیں معلوم۔ اور ہیرا میڈیکل کالج سمیت سیکڑوں ایسے اداروں کے تعلق سے لوگوں کو نہیں معلوم ہے جو ہیرا گروپ کی ماتحتی میں ملک کے الگ الگ حصوں میں چل رہے ہیں۔

ہیرا گروپ آف کمپنیز کو مستقبل کے آئینے میں دیکھا جائے تو یہ ہندستان کی ایک عظیم الشان طاقت اور ملک کو تقویت پہنچانے والی معیشت بننے جا رہی ہے۔ اس بات کے کو کہنے کے لئے طاقت اس بات سے ملتی ہے کہ جب سونے کو تپایا جاتا ہے تو وہ نکھر کر مزید اور چمکدار بن جاتا ہے۔ لہٰذا تمام مخالفین نے مل کر اکیلی کمپنی کو اس قدر آزمائش کے دور سے گزارا کہ وہ تابناک مستقبل کی طرف قدم بڑھا چکی ہے۔ ہیرا گروپ آف کمپنیز سے پہلے صرف ہندستان کے مسلمان فائدہ اٹھا سکتے تھے۔ لیکن آنے والے دنوں میں نہ صرف ہندستان بھر کے لوگ فائدہ اٹھا سکیں بلکہ دنیا بھر کے لوگ ہیرا گروپ میں سرمایہ کاری کر سکیں گے۔ کمپنی ہیرا گروپ کے تمام نئے بزنس میں ان پیرایوں پر بھی غور کیا جائے گا جس سے ملک کی معیشت کو سبھالنے کے لئے مددگار ثابت ہو۔ ڈیجیٹل طریقے سے چلنے والے بزنس پر بھی فوکس کیا جائے گا تاکہ گاؤں دیہات سے لے کر دنیا کے کونے کونے سے لوگ کمپنی میں منسلک ہوں اور خود بھی آگے بڑھیں اور کمپنی بھی لوگوں کی مدد سے آگے بڑھے گی۔ ان تمام باتوں کی دعوی داری کسی ہوا ہوائی باتوں پر نہیں بلکہ ان ثبوتوں اور عوامل کے تحت کیاجارہا ہے جو منظر عام پر دھیرے دھیرے آ رہی ہیں۔ اور ہیرا گروپ کے تعلق سے ہندستان بھر کی چھوٹی بڑی عدالتیں بھی اپنا رخ اور رویہ اس کی مضبوط بنیاد پر ٹھوس حکم کے طور پر جاری کر چکی ہیں۔

Related posts

چناوی ریوڑیوں پر سپریم کورٹ سخت

www.samajnews.in

دہلی کو ملے دو نئے وزراء، آتشی اور سوربھ بھاردواج بنے وزیر

www.samajnews.in

ہندوستان کیلئے 175025عازمین حج کاکوٹہ مختص

www.samajnews.in