21.1 C
Delhi
جنوری 23, 2025
Samaj News

شاہین پی یو کالج بیدر کے NEETمیں شاندار نتائج،500سے زائد سیٹیں،100سے زائد طلباء نے 600سے زائد نمبرات حاصل کئے

بیدر، سماج نیوز:(محمد امین نواز)NEET کے نتائج کا اعلان ہوگیا ہے۔ شاہین کالج بیدر کے طالب علم آدرش نے نے جملہ 696 نمبروں کے ساتھ، AIR-368 رینک حاصل کرکے کالج ہذا کے ٹاپ طالب علم کا شرف حاصل کیا ہے۔شاہین کالج کے100سے زائد طلباء نے600سے زائد نشانات حاصل کئے ہیں،ان ٹاپرز میں شیما فردوس (NEET 695 MARKS)،آدتیہ (NEET MARKS 687)،نبا احمد (NEET 686 MARKS)،اویس محمد (NEET MARKS 685)،محمد زاہد ( MARKS 685 NEET )،ابھیشیک(NEET 685 MARKS )،سمیر کمار جینا (NEET MARKS 682)،نیہال ہالنگ ( 680MARKS NEET)،مرزا صفی اُللہ بیگ ( NEET680MARKS)،تحسین شمس (NEET MARKS 676)،شیخ سعدیہ ایس(NEET MARKS 675)، اموگ بھنڈے(NEET MARKS 671)،محمد ودود(NEET MARKS 670)،حفصہ دربار(NEET MARKS 670)،ماہین شیخ ( NEET MARKS 670)،راشیدہ ترنم (NEET MARKS 667)،ونئے گھالے (NEET MARKS 665)،سارہ یاسمین (NEET MARKS 663)، شیخ عاطف(NEET MARKS 661)،افرا تحسین (NEET MARKS 661)،محمد سفیان عتیق (NEET MARKS 660)، انصاری کلثوم اعجاز NEET MARKS 655)، سید عبدالحشیر(NEET MARKS 657)،سائم ریان(NEET MARKS 657)،محمد فاروق (NEET MARKS 655)،سوہم پسارگے(NEET MARKS 654)،شمیم فاطمہ(NEET MARKS 652)،محمد علی (NEET MARKS 651)،راجیش (NEET MARKS 650)،کاشف کمال (NEET MARKS 650)،۔ کالج ہذا کوسرکاری کوٹے کے تحت نشستوں کی متوقع تعداد 500 سے زیادہ ہوگی۔ادارے ہذا نے یوٹیوب پر لائیو شو منعقد کیا جہاں ادارے کے نمائندوں نے فیکلٹی، اساتذہ، طلباء اور والدین سے بات چیت کی۔شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوٹ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر جاری کی گئی ویڈیو میں طلباء اور والدین نے ادارے کی تعریف کی اور اساتذہ اور فیکلٹی کا شکریہ ادا کیا جن کی بے پناہ مدد، حوصلہ افزائی اور تعاون طلباء میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے اور انہیں سیکھنے کا شوقین بناتا ہے۔طلباء نے ادارے کے اندر حصولِ تعلیم کے طریقوں کی تعریف کی جس میں گروپ اسٹڈی شامل تھی۔والدین نے یہ بھی بتایا کہ ادارے کے حفاظتی معیارات بہت بلند ہیں۔واضح رہے شاہین پی یو کالج بیدر نے پچھلے سالوں میں بھی رینک ہولڈرز تیار کیے ہیں۔شاہین کالج بیدر کرناٹک ریاستی حکومت کی طرف سے کنڑ راجیہ اُتسؤ ایوارڈ حاصل کرنے والا ادارہ ہے، ہر سال رینک ہولڈرز بنا کر طلباء کو کامیابی سے ہمکنار کرکے ایک نئی تاریخ رقم کرتا ہے۔آج شاہین پی یو کالج بیدر میں مذکورہ بالا طلباء کی شاندار کامیابی پر انہیں تہنیت پیش کی گئی۔اس موقع پر ڈاکٹر عبدالقدیر چئیرمن شاہین ادارہ جات بیدر نے تمام طلباء کو ان کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ شاہین ادارہ جات بیدرکے بانی و چیئرمین ڈاکٹر عبدالقدیر نے کہا کہ دیکھا گیا ہے کہ پیسے کے زور پر ڈاکٹر بننے سے کامیابی نہیں ملتی اور کئی بار ایسے افراد ناخوش بھی ہوئے ہیں۔ بانی نے کہا کہ محنت اور ثابت قدمی ہی ڈاکٹر بننے کی کنجی ہیں۔انہوں نے میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند تمام طلباء کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ وہ انسانیت کی خدمت کریں گے۔ڈاکٹر عبدالقدیر نے کہا کہ شاہین ادارہ جات ایک ایسا ادارہ جس میں تمام مذاہب کے طلباء زیرِ تعلیم ہیں یہی‘ اس کی قومی یکجہتی‘ بھائی چارے کی پہچان ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ادارہ قطع نظر مذہب یا مالی پس منظر تمام طلباء کے لیے ہے۔ جناب عبدالحسیب منیجنگ ڈائریکٹر شاہین گروہ آف انسٹی ٹیوشنس، عبدالمقیت اکیڈمک ڈائریکٹر شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشنس، محترمہ مہر سُلطانہ ڈائریکٹر شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشنس کے علاوہ کالج ہذا کے تمام مضامین کے لیکچررس موجود تھے۔

Related posts

ادبی مشاعرے کا انعقاد کرنے کا مقصد تعلیم کو فروغ دینا ہے:جمال خان

www.samajnews.in

ہمناآباد رکن اسمبلی راج شیکھر پاٹل کا تر قیاتی کام جاری

www.samajnews.in

مسجد پر حملے سے دلبرداشتہ وزیر اعظم نے دیا استعفیٰ

www.samajnews.in