32.1 C
Delhi
اکتوبر 12, 2025
Samaj News

عازمین حج کیلئے مختلف مقامات پر حج تربیتی کیمپ اور ٹیکہ کاری کا اہتمام: وصی اللہ مدنی

سدھارتھ نگر، سماج نیوز: ضلعی جمعیت اہل حدیث سدھارتھ نگر، یوپی کے ناظم مولانا وصی اللہ مدنی نے یہ مسرورکن خبر دیتے ہوئے کہا کہ سابقہ روایات کے مطابق ضلعی جمعیت اہل حدیث سدھارتھ نگر، یوپی، اس سال بھی عازمین حج کے لیے ضلع کے مختلف اہم مقامات پر 16مئی بروز منگل حج تربیتی کیمپ کا اہتمام کررہی ہے، جس میں مستند علمائے کرام کتاب وسنت کی روشنی میں عمرہ وحج کے احکام ومسائل پر روشنی ڈالیں گے اور تجربہ کار ٹرینرس عازمین حج کو عملی اور اودہی زبان میں تربیت دیں گے-ان شاءاللہ تعالی لہذا!تما عازمین حج سے گزارش ہے کہ مقررہ تاریخ میں اپنے قریبی سینٹر پر حاضر ہوکر استفادہ کریں یہ بات بھی واضح اور دل نشیں رہے کہ اسی روزحکومت کی جانب سے درج ذیل مقامات پر ٹیکہ کاری کا عمل بھی انجام پائے گا:

(۱) جامعۃ الحق السلفيہ، بانسی

(۲)خیرٹیکنیکل کالج، بیدولہ چوراہا

(۳)مسجد اہل حدیث، بدر اسکول

(٤)جامع مسجد اتحاد ملت، اٹوا بازار

اللہ تمام عازمین حج کو مقررہ تاریخ میں اپنے قریبی سینٹر پر پہنچنے اور انہیں تربیت حاصل کرنے کی توفیق دے اور ان کے عمرہ وحج کو شرف قبولیت بخشے۔ آمین

Related posts

نوح تشدد پر وی ایچ پی لیڈر کا حکومت کو انتباہ، کارروائی نہیں کی گئی تو صورتحال مزید ہوگا خراب

www.samajnews.in

فلم ’دی کشمیر فائلز‘ کے بعد کشمیر میں زیادہ ہوئے قتل: سنجے راؤت

www.samajnews.in

ممبئی سے عازمین حج کی روانگی،پرنم آنکھوں سے کیا گیا رخصت

www.samajnews.in