13.1 C
Delhi
دسمبر 8, 2024
Samaj News

سنگ بنیاد کی ویڈیوکو یہ کہہ کر شیئر کرنا کہ امام بخاری بی جے پی میں شامل ہورہے ہیں ناقابل برداشت عمل:طار ق صدیقی

نئی دہلی، سماج نیوز:دہلی مائنارٹیز ویلفیئر فیڈریشن کے چیئر مین طارق صدیقی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ دنوں جامع مسجد کے گیٹ نمبر ایک پر بیت الخلا کا سنگ بنیاد رکھا گیا تھا جس میں جامع مسجد کے شاہی امام مولانا سید احمد بخاری اور رکن پارلیمنٹ ہر ش وردھن نے شرکت کی تھی جس کے بعد سے سوشل میڈیا پر امام بخاری کے خلاف طوفان بد تمیزی مچا ہوا ہے اور جھوٹی خبر پھیلائی جارہی ہے کہ کہ وہ بی جے پی میں شامل ہوگئے ہیں جو لوگ ایسا کررہے ہیں ہم ان کی الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کبھی ایسا دیکھنے میں آتا ہے کہ جب کوئی مذہبی رہنما حکومت کے کسی ایم ایل اے یا ایم پی سے ملتا ہے یا کسی سیاسی پروگرام میں شریک ہوتا ہے تو کچھ لوگ جو سماج میں نفرت میں کا زہر بوتے ہیں اسے غلط طریقہ سے سوشل میڈیا پر وائرل کرکے اس کی شخصیت کو مجروح کرنے کی کوشش کرتے ہیں یہی شاہی امام کے ساتھ بھی ہوا۔انہوں نے کہا کہ امام بخاری ہمیشہ مسلم مسائل کو حکومت کے سامنے رکھتے ہیں جس کی وضاحت انہوں نے بھی کی ہے اور مسلمانوں کے لئے ہر محاذ پر کھڑے نظر آتے ہیں ایسے میں یہ کہنا کہ وہ بی جے پی میں شامل ہوگئے ہیں بہت ہی گھٹیا حرکت ہے او ر یہ کام حاسدین ہی کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں بھائی چارہ کو پارہ پارہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس وقت ملک کو اس کی بہت ہی ضرورت ہے ۔سنگ بنیاد کی ویڈیوکو یہ کہہ کر شیئر کرنا کہ امام بخاری بی جے پی میں شامل ہورہے ہیں ناقابل برداشت عمل ہے جس نے بھی یہ حرکت کی ہے اس کے خلاف کاروائی ہونی چاہئے۔

Related posts

اروند سنگھ لولی سے ملے گی کانگریس کو نئی جان:طارق صدیقی

www.samajnews.in

ارجنٹینا فٹبال کا نیا بادشاہ، تیسری بار بنا ورلڈ چمپئن،میسی کا خواب پورا

www.samajnews.in

کیسے بدل گئی ایک ہفتے میں اڈانی کی قسمت؟ جانئے پورا ماجرا

www.samajnews.in